رسائی کے لنکس

صومالیہ: خوکش کار بم حملے میں آٹھ ہلاک


دارالحکومت موغا دیشو میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی قطر سے آئے ہوئے ایک وفد کے قافلے سے جا ٹکرائی۔

صومالیہ میں اتوار کو ہونے والے ایک خودکش کار بم حملے میں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دارالحکومت موغا دیشو میں حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی قطر سے آئے ہوئے ایک وفد کے قافلے سے جا ٹکرائی۔ وفد میں شامل غیر ملکی محفوظ رہے جنہیں ہوٹل پہنچا دیا گیا۔

اس حملے کی ذمہ داری کسی فرد یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ماضی میں عسکریت پسند گروپ الشباب اس خطے میں تشدد کی کارروائیاں کرتا رہا ہے۔

الشباب موغادیشو کے زیادہ تر علاقے پر تسلط قائم کیے ہوئے تھا جب دو سال قبل سکیورٹی فورسز نے اس کے شدت پسندوں کو دارالحکومت سے مار بھگایا۔
XS
SM
MD
LG