کینیا کی فورسز نے صومالیہ کے ساحلی شہر کسماؤ کو القاعدہ سے منسلک عسکریت پسند تنظیم کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے اس پر حملہ کیا ہے۔
کینیا کی فوج کے ایک ترجمان کرنل سائرس اوگونا نے کہاہے کہ حملے کا آغاز جمعے کو صبح سویرے ہوا جس میں نیوی اور ایئرفورس بھی افریقی یونین اور صومالیہ کے فوجی دستوں کی مدد کررہی ہے۔
اوگونا نے بتایا کہ کینیا کی فورسز نے معمولی مزاحمت کے بعد شہر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، جب کہ الشباب نے ٹویئر پر اپنے ایک پیغام میں کہاہے کہ شہر پر ان کے جنگجوؤں کابدستور قبضہ ہے۔لیکن ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری فورسز شہر کے شمالی مضافات میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئی ہیں جب کہ ایئرپورٹ اور مرکزی شہر بدستور الشباب کے قبضے میں ہے۔
عینی شاہدوں نے بتایا ہے کہ عسکریت پسندوں نے بلند عمارتوں کی چھتوں پر مشین گنیں نصب کردی ہیں۔
صومالیہ میں افریقی یونین کی فورس (اےایم آئی ایس او ایم) نے کسماؤ میں موجود تمام جنگجوؤں پر زور دیا ہے کہ اپنے ہتھیار ڈال دیں جس کے بدلے میں انہیں تحفظ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔
کسماؤ کو صومالیہ میں الشباب کا آخری بڑا اور مضبوط گڑھ تصور کیا جاتا ہے۔ اس ساحلی شہر کو جنگجو ہتھیاروں اور دیگر سامان کے حصول کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔
کینیا میں سرحد پار اغوا کی متعدد وارداتوں کے بعد، جس کا الزام صومالی عسکریت پسندوں پر لگایا گیاتھا، پچھلے سال کینیا کے فوجی دستے بھی صومالیہ میں داخل ہوگئے تھے اور وہ الشباب کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔