رسائی کے لنکس

بحری قزاقوں نے لائبیریا ئی آئل ٹینکر پرقبضہ کرلیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

بحری قزاقی کےانسداد سےمتعلق یورپی یونین کی ایک ٹاسک فورس نے بتایا ہے کہ بحری قزاقوں نےصومالیہ کے ساحل کے پارایک لائبیریائی آئل ٹینکرپر قبضہ کر لیا ہے۔

ٹاسک فورس کو جسے ‘اِی یو نیوفار صومالیہ’ کے نام سے جانا جاتا ہے کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز ‘ایم وِی پولر ٹینکر’ پر بحیرہ عرب میں جزیرہ سوکوترا کے ساحل سے 1100کلومیٹر دور حملہ کیا گیا۔ یورپی یونین کے مطابق ٹینکر کے مالک نے ہفتے کی صبح اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ جہاز بحری قزاقوں کے قبضے میں ہے۔

‘ایم وِی پولر’ ایک 73000ٹن سامان بردار جہاز ہے جِس کےعملے کے 16ارکان فلپین، چار مونٹے نیگرو، تین یونان اور ایک رومانیہ سے ہیں۔

علاقے میں بحری جہازوں کی ہائیجکنگ کو روکنے میں مدد دینے کی غرض سے، یورپی یونین کے بحری جہاز صومالیہ کے قریب جہازرانی کے راستے پر گشت کرتے رہتے ہیں۔

بحری قزاقی کے انسداد میں مدد دینے کے لیے یورپی یونین، نیٹو اور متعدد ممالک کی بحری افواج صومالیہ کے قریب پانیوں میں گشت کرتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG