.
کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ’کشمیر آور‘ کا انعقاد
پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی اپیل پر بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمعے کو 'کشمیر آور' منایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اجتماعات اور احتجاجی جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔

1
عمران خان نے رواں ہفتے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہر ہفتے آدھا گھنٹہ مختص کیا جائے گا۔ اس آدھے گھنٹے کو ’کشمیر آور‘ کا نام دیا گیا تھا۔

2
وزیرِ اعظم نے عوام سے اپیل کی تھی کہ 30 اگست کو دوپہر 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک لوگ سڑکوں پر نکلیں اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کریں۔

3
ملک بھر کے مختلف شہروں جمعے کو ’کشمیر آور‘ منانے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکلی۔ اس دوران سیکڑوں مقامات پر اجتماعات منعقد کیے گئے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

4
اجتماعات میں پاکستان کے قومی ترانے کے ساتھ کشمیر کا ترانا بھی بجایا گیا۔