.
کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ’کشمیر آور‘ کا انعقاد
پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان کی اپیل پر بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے جمعے کو 'کشمیر آور' منایا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اجتماعات اور احتجاجی جلسوں کا انعقاد کیا گیا۔

5
’کمشیر آور‘ کے دوران مختلف شہروں میں سڑکوں پر ٹریفک بھی روک دی گئی۔

6
احتجاج کے دوران مختلف شہروں میں بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے پتلے بھی نذرِ آتش کیے گئے۔

7
کراچی میں پاکستان کے بانی قائدِ اعظم کے مزار پر بھی شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر بھارت کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

8
پاکستان کے کھلاڑیوں اور فن کاروں نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا۔ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے مزارِ قائد پر احتجاج میں شرکت کی۔