رسائی کے لنکس

'اٹھو انار کلی، فردوس عاشق اعوان کے لیے افطاری بناؤ'


فلم مغل اعظم کا ایک سین
فلم مغل اعظم کا ایک سین

پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے پیر کو اپنی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوش عاشق اعوان کو عہدے سے ہٹا دیا۔ اس پر سوشل میڈیا میں طرح طرح کے دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان کے نام کا ٹرینڈ بھی بنا اور اس کے تحت ہزاروں ٹوئٹ دیکھنے کو ملے۔

احمد فراز نے ٹوئٹر پر عمر اکمل اور فردوس عاشق اعوان کی بیٹ کے ساتھ تصویریں پوسٹ کیں اور لکھا: لیجنڈز رخصت، سنہری دور کا خاتمہ۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو عمر اکمل پر میچ فکسنگ سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر تین سال کی پابندی لگائی ہے۔

سینئر صحافی ناصر بیگ چغتائی نے لکھا: فردوس عاشق اعوان ٹوئٹر پر کوئی گولہ بلاول یا شہباز شریف کے خلاف داغنے والی تھیں کہ برطرفی کا ٹوئٹ آ گیا۔

وحید اکرم نے فواد چودھری کی قہقہ لگاتے ہوئے تصویر پوسٹ کی اور اس کے ساتھ لکھا: اس وقت دنیا کا سب سے خوش آدمی۔ یاد رہے کہ فواد چودھری کو وفاقی وزیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا کر فردوس عاشق اعوان کو ان کا قلم دان دیا گیا تھا۔

فاخرہ گل نے فیس بک فلم مغل اعظم کی وائرل تصویر پوسٹ کی اور اس کے ساتھ لکھا: اٹھو انارکلی، فردوس عاشق اعوان کے لیے افطاری بناؤ۔ انھیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

علی احمد جان نے صرف ایک لفظ لکھا جو معںی خیز تھا: تبدیلی!

فیاض چاچڑ نے پیپلز پارٹی دور کی وفاقی کابینہ کی ویڈیو پوسٹ کی جب فردوس عاشق اعوان وزیر اطلاعات تھیں اور انھوں نے اجلاس میں روتے ہوئے استعفا دینے کا اعلان کیا تھا۔

علی کامران نے فردوس عاشق اعوان کی ایک ویڈیو پوسٹ کی اور اس کے ساتھ امیتابھ بچن کی فلم مجبور کے کشور کمار کے گائے ہوئے گیت کے بول تحریر کیے: آدمی جو کہتا ہے، آدمی جو سنتا ہے، زندگی بھر وہ صدائیں پیچھا کرتی ہیں۔

اس ویڈیو میں فردوس عاشق اعوان کہہ رہی ہیں کہ پیپلز پارٹی چھوڑنے والا دنیا اور آخرت میں رسوا ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر اے آر وائی کے اسکرین شاٹس بھی وائرل رہے جن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو کرپشن کے الزام میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ حمزہ صدیقی نے ان اسکرین شاٹس کے ساتھ تبصرہ کیا: اس کے پیچھے یہ وجہ ہے۔

پروفیسر عمار علی جان نے لکھا کہ جب بھی حکومت کی کوئی سینئر شخصیت ہٹائی جاتی ہے، پورا ملک خوشی مناتا ہے۔ یہ کافی ہے سمجھنے کے لیے۔

XS
SM
MD
LG