رسائی کے لنکس

سگریٹ نوشی ترک کرکے دل کی بیماریوں سے بچاؤ ممکن


ڈاکٹر علی احمد کا کہنا ہے کہ، ’اگر آپ سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں تو اسے فوری طور پر ترک کیجیئے‘۔

ایک تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو سالانہ تقریباً 32 پیکس یا اس سے کم سگریٹ پیتے ہوں اور اس کے بعد انہیں سگریٹ نوشی ترک کیے ہوئے 15 سال ہو جائیں، ایسے افراد میں دل کی بیماریوں سے مرنے کے امکانات اتنے کم ہو جاتے ہیں جس طرح کہ ان لوگوں میں جنہوں نے کبھی بھی سگریٹ نوشی نہیں کی۔

امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس میں منعقدہ ایک میٹنگ میں ڈاکٹر علی احمد کا کہنا تھا کہ، ’اس نئی تحقیق سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اگر آپ نے ایک سال میں سگریٹ کے 32 ڈبے یا اس سے کم پیئے ہوں تو سگریٹ نوشی ترک کرنے کے 15 سال کے اندر اندر آپ کی صحت ویسی ہی ہو سکتی ہے جیسا کہ ان لوگوں کی جنہوں نے کبھی بھی سگریٹ نوشی نہیں کی‘۔

اس تحقیق میں حصہ لینے والے افراد میں نہ صرف دل کی بیماریوں یا فالج کے باعث مرنے کے امکانات تقریباً اتنے تھے جتنا کہ ان لوگوں میں جو سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا نہیں ہیں۔

تحقیق دانوں نے یہ ڈیٹا 13 سال کی تحقیق کے بعد اکٹھا کیا۔ اس تحقیق میں ان 853 افراد کو شامل کیا گیا جنہوں نے 15 سال قبل سگریٹ نوشی ترک کی تھی۔ ان افراد کا تقابل ان 2,557 افراد سے کیا گیا جنہوں نے اپنی زندگی میں کبھی بھی سگریٹ نوشی نہیں کی۔

ڈاکٹر علی احمد کا کہنا تھا کہ، ’اگر آپ سگریٹ نوشی کی عادت میں مبتلا ہیں تو اسے فوری طور پر ترک کیجیئے‘۔

سگریٹ نوشی امریکہ سمیت دنیا بھر میں وقت سے پہلے مرنے کا ایک بڑا سبب ہے۔
XS
SM
MD
LG