کراچی سمیت سندھ بھر میں کرونا وائرس کی وبا کے سبب تقریباً چھ ماہ سے بند پرائمری اور مڈل اسکول پیر سے دوبارہ کھل گئے ہیں جس کے بعد سندھ میں نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک کی کلاسوں کا بھی آغاز ہو گیا ہے۔
سندھ میں پرائمری اور مڈل اسکول بھی کھل گئے

1
کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں تا بارھویں جماعت کے طلبہ کے لیے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھل گئے تھے۔ ان میں معمول کے مطابق تدریس جاری ہے۔

2
سندھ میں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کے تمام تعلیمی اداروں کو 21 ستمبر کو کھلنا تھا تاہم کرونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس میں ایک ہفتے کی توسیع کر دی گئی تھی تاہم پیر سے تعلیمی سلسلہ دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔

3
محکمۂ تعلیم کی جانب سے تمام اسکولوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ ان میں ماسک پہننا بھی شامل ہے۔ جن اسکولوں میں احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں ہو گا ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

4
بیمار طلبہ یا اساتذہ کو اسکول آنے سے منع کیا گیا ہے۔ اسکول آنے والے طلبہ کا جسمانی درجۂ حرارت بھی چیک کیا جاتا ہے۔