کراچی —
سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سندھ کے قدیم شہر موئن جو دڑو میں 'سندھ فیسٹیول' کا آغاز ہوگیا ہے۔
ہفتے کی شام ہونے والی 'سندھ فیسٹیول' کی افتتاحی تقریب کا آغاز آتش بازی سے ہوا جس کے بعد محفلِ موسیقی منعقد ہوئی۔
تقریب کا افتتاح پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران گفتگو میں بلاول کا کہنا تھا کہ فیسٹیول کا مقصد سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنا ہے۔
فیسٹیول کے آغاز پر سندھ کے روایتی ملبوسات پہنے ماڈلز نے کیٹ واک کی۔ پاکستان کی مشہور پاپ گلوکارہ عینی کے علاوہ کئی لوک فنکاروں نے سندھی ثقافتی نغمے پیش کیے۔ جس کے بعد بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ نوجوانوں میں مشہور گلوکار علی گل پیر نے اپنا گانا 'سائیں تو سائیں' پیش کیا۔
تقریب میں سابق وزیرِاعظم راجہ پرویز اشرف اور وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت 500 مہمانوں مدعو تھے جن میں پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کے علاوہ شوبز اور مختلف اداروں سے تعلق رکھنےوالے افراد نے شرکت کی۔
'سندھ فیسٹیول' کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیسٹول کے ذریعے نوجوان نسل صوبے کے تاریخی مقامات اور قدیم ثقافت سے آگاہ ہوگی۔
پندرہ روزہ 'سندھ فیسٹیول' کا آغاز سندھ کے تاریخی ورثے کی حیثیت رکھنے والے شہر موئن جو دڑو سے ہوا ہے۔ فیسٹیول یکم فروری سے 15 فروری تک سندھ کے مختلف شہروں میں جاری رہے گا۔