رسائی کے لنکس

پروفیسر کے قتل کیخلاف سندھ بھر کے تمام کالجز بند


پروفیسر سبط جعفر کے قتل پر سندھ پروفیسر اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے تدریسی عمل کا احتجاجا بائیکاٹ کرتے ہوئے کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

پروفیسر سبط جعفر زیدی کے قتل کے خلاف منگل کو کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام کالجز احتجاجاً بند ہیں جس کے باعث درس و تدریس کا عمل معطل رہا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹاؤن کے ڈگری کالج کے پروفیسر سبط جعفر کو گزشتہ روز نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔

اس واقعے کے خلاف سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام کالجز میں تدریسی عمل کا احتجاجاً بائیکاٹ کرتے ہوئے تمام کالجز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔


پروفیسر شاعر اور مرثیہ گو سبط جعفر کی نماز جنازہ منگل کو کراچی کے علاقے انچولی میں ادا کی گئی۔

مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے بھی پروفیسر سبط جعفر کے قتل کیخلاف 3 روزہ سوگ منایا جا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG