رسائی کے لنکس

ٹنڈو محمد خان ضمنی انتخاب: زدو کوب کے واقع کی تفتیش کا حکم


ٹنڈو محمد خان ضمنی انتخاب: زدو کوب کے واقع کی تفتیش کا حکم
ٹنڈو محمد خان ضمنی انتخاب: زدو کوب کے واقع کی تفتیش کا حکم

پولنگ عملے کو تحفظ فراہم کرنا کمیشن کی ذمہ داری ہے اور آئندہ اِس سلسلے میں مزید سخت قدم اٹھائے جائیں گے: صوبائی الیکشن کمشنر

سندھ کے بدین اور ٹنڈو محمد خان شہروں میں ہفتے کو خالی ہونے والی صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں، پی ایس 53اور57 پر ضمنی انتخابات منعقد ہوئے۔ خبروں کے مطابق، ٹنڈو محمد خان کی پولنگ اسٹیشن پر زدوکوب کا ایک واقعہ پیش آیا۔

اِس سلسلے میں رابطہ کرنے پر، صوبائی الیکشن کمشنرسونو خان بلوچ نےاتوارکے دِن ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ پریزائڈنگ افسر کےمبینہ زدو کوب کے معاملے کی چھان بین کا سرکاری طور پرحکم دیا جا چکا ہے اورحقائق سامنے آنے پر رپورٹ وفاقی انتخابی کمیشن کوبھیجی جائے گی، جو ہی اِس ضمن میں اقدام لینے کی مجاز ہے۔

ایک سوال کے جواب میں، اُن کا کہنا تھا کہ پولنگ عملے کو تحفظ فراہم کرنا کمیشن کی ذمہ داری ہے اور آئندہ اِس سلسلے میں مزید سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔

آڈیو رپورٹ سنیئے:

XS
SM
MD
LG