رسائی کے لنکس

شاہد حامد کیس دوبارہ کھولنے کی درخواست منظور


سماعت میں نگہت کے وکیل نے موٴقف اختیار کیا تھا کہ شاہدحامد قتل کیس کو دوبارہ کھولا جائے اور صولت مرزا نے اپنے بیان حلفی میں جن 6 افراد کے نام لئے ہیں ان سے تحقیقات کی جائے، تاکہ اس قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جاسکے

سندھ ہائی کورٹ نے مچھ جیل میں قید اور پھانسی کے منتظر قتل کے مجرم صولت مرزا کی اہلیہ نگہت مرزا کی جانب سے شاہد حامد کیس دوبارہ کھولنے کے لئے دی جانے والی درخواست منظور کرلی ہے۔

درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژنل بنچ نے کی۔

سماعت میں نگہت کے وکیل نے موٴقف اختیار کیا تھا کہ شاہد حامد قتل کیس کو دوبارہ کھولا جائے اور صولت مرزا نے اپنے بیان حلفی میں جن 6 افراد کے نام لئے ہیں ان سے تحقیقات کی جائے، تاکہ اس قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جاسکے۔

درخواست میں عدالت سے یہ اپیل بھی کی گئی تھی کہ تحقیقات مکمل ہونے تک صولت مرزا کی سزائے موت پر عمل درآمد روکا جائے۔

جمعرات کو عدالت عالیہ نے دلائل سننے کے بعد، درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔ سماعت جمعہ کو بھی جاری رہے گی۔

XS
SM
MD
LG