رسائی کے لنکس

سوناکشی کی شادی؛ 'اب بچے والدین کی اجازت نہیں لیتے، صرف اطلاع دیتے ہیں'


سوناکشی اور ظہیر کے تعلق سے متعلق کچھ عرصے سے خبریں زیرِ گردش تھیں۔ دونوں کو متعدد ایونٹس میں بھی ساتھ دیکھا گیا تھا۔
سوناکشی اور ظہیر کے تعلق سے متعلق کچھ عرصے سے خبریں زیرِ گردش تھیں۔ دونوں کو متعدد ایونٹس میں بھی ساتھ دیکھا گیا تھا۔

  • بھارتی میڈیا میں اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کی شادی کے چرچے ہیں البتہ اداکارہ نے شادی کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
  • ظہیر اقبال نے اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ فلم 'ڈبل ایکس ایل' اور 'بلاک بسٹر' میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔
  • آج کل کے بچے اجازت نہیں مانگتے بلکہ وہ اپنے والدین کو بتاتے ہیں۔ ہم بھی بھی انتظار کر رہے ہیں کہ وہ ہمیں بتائے: شتروگھن سنہا

بھارتی میڈیا میں ان دنوں فلم 'دبنگ' سے مشہور ہونے والی اداکارہ سوناکشی سنہا کی شادی کے چرچے ہیں۔ متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ 23 جون کو ممبئی میں اداکار ظہیر اقبال سے شادی کر رہی ہیں۔

شادی سے متعلق رپورٹس پر سوناکشی سنہا یا ظہیر اقبال کی جانب سے تصدیق یا تردید تو نہیں کی گئی۔ لیکن حال ہی میں سوناکشی کے والد اور مشہور اداکار شتروگھن سنہا کا بیان سامنے آیا ہے۔

اداکار شتروگھن سنہا نے ٹی وی چینل 'زوم' کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی کے بارے میں کسی سے کوئی بات نہیں کی۔

شتروگھن سنہا نے کہا کہ سوناکشی جب بھی انہیں شادی سے متعلق آگاہ کریں گی تو وہ اور ان کی اہلیہ اس نئی شروعات کے لیے جوڑے کو دعا دیں گے۔

اداکار نے مزید کہا کہ "میں الیکشن کے نتائج کے بعد نئی دہلی میں ہوں، مجھے سوناکشی کی شادی کے بارے میں کچھ نہیں معلوم۔ میں بھی اتنا ہی جانتا ہوں جتنا میڈیا میں پڑھا ہے۔"

اداکار نے 'ٹائمز ناؤ' کو بتایا کہ "وہ اپنی بیٹی کے فیصلے پر بھروسہ کرتے ہیں اور وہ کبھی غلط فیصلہ نہیں کرے گی۔"

انہوں نے مزید کہا کہ سوناکشی کو اپنے تمام تر فیصلے لینے کا اختیار ہے۔

شتروگھن سنہا کے بقول جب بھی سوناکشی شادی کرے گی تو وہ بارات پر ڈانس کریں گے۔

شادی کے حوالے سے اداکار کا مزید کہنا تھا کہ "آج کل کے بچے اجازت نہیں مانگتے بلکہ وہ اپنے والدین کو اطلاع دیتے ہیں۔"

سوناکشی کی شادی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "ہم بھی ابھی انتظار کر رہے ہیں کہ وہ ہمیں بتائے۔"

ظہیر اقبال کون ہیں؟

'انڈیا ٹوڈے' کے مطابق سن 2019 میں اداکار سلمان خان نے ظہیر اقبال کو ہندی فلم انڈسٹری میں لانچ کیا تھا۔

انہوں نے فلم 'نوٹ بک' میں اداکاری سے کریئر کا اغاز کیا تھا۔

ظہیر اقبال نے اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ فلم 'ڈبل ایکس ایل' اور 'بلاک بسٹر' میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ دونوں فلمیں سال 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔

سوناکشی اور ظہیر کے تعلق سے متعلق کچھ عرصے سے خبریں زیرِ گردش تھیں۔ دونوں کو متعدد ایونٹس میں بھی ساتھ دیکھا گیا تھا۔

فورم

XS
SM
MD
LG