رسائی کے لنکس

بھارت کی سینئر اداکارہ شرمیلا ٹیگور لاہور پہنچ گئیں


وہ چار روزہ دورے پر پاکستان آئی ہیں اور جمعہ کو الحمرا لاہور میں ادبی میلے کے پہلے روز ایک سیشن میں اپنی زندگی اور فلمی کیرئیر سے متعلق گفتگو کریں گی۔ سیشن کی میزبانی کے فرائض ناول نگار، حمید ہارون انجام دیں گے

بھارت کی مشہور اداکارہ، شرمیلا ٹیگور لاہور لٹریری فیسٹیول میں شرکت کے لئے واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچ گئی ہیں، جن کا منتظمین نے واہگہ بارڈر پر استقبال کیا۔

وہ چار روزہ دورے پر پاکستان آئی ہیں اور جمعہ کو الحمرا لاہور میں ادبی میلے کے پہلے روز ایک سیشن میں اپنی زندگی اور فلمی کیرئیر سے متعلق گفتگو کریں گی۔ سیشن کی میزبانی کے فرائض ناول نگار، حمید ہارون انجام دیں گے۔

پاکستان آمد کے بعد واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو میں شرمیلا ٹیگورکا کہنا تھا کہ ”فنکار امن اور محبت کے سفیر ہوتے ہیں۔ فنکاروں کو ایک دوسرے کے ملکوں میں منقعد ہونے والے ادبی اورثقافتی میلوں میں شریک ہونا چاہئے۔“

شرمیلا کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی پاکستان آچکی ہیں۔ لیکن، لاہور آنے کی ہمیشہ خواہش ہوتی ہے۔ انہوں نے ادبی میلے میں مدعو کرنے پر لاہور لٹریری فیسٹول کے منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔“

لاہور ادبی میلے میں شرکت کے علاوہ شرمیلا ٹیگور مختلف تعلیمی اداروں میں فلم میکنگ کے موضوع پر لیکچر بھی دیں گی۔

شرمیلا ٹیگور بھارت کے سابق کرکٹ کپتان نواب منصور علی خان پٹودی کی بیوہ ہیں۔ شرمیلا کے دونوں بچے سیف علی خان اور سوہا علی خان بھی بالی وڈ کے مشہور ستاروں میں شامل ہیں، جبکہ کرینہ کپور ان کی بہو ہیں۔

XS
SM
MD
LG