رسائی کے لنکس

کم عمری کی شادی پر شرمین چنائے کی نئی فلم ریلیز


فلم میں چائلد میرج کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔
فلم میں چائلد میرج کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔

کم عمری کی شادی کے خلاف لوگوں میں شعور بیدار کرنے اور اس کے نقصانات کو اجاگر کرنے کے لیے نوبل انعام یافتہ شرمین عبید چنائے کی شارٹ فلم سیریز ’شیٹرنگ دا سائلنس‘ کی تیسری فلم ’چائلڈ میرج‘ ریلیز کردی گئی۔

بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے حساس موضوعات پر مشتمل فلم سیریز کا مقصد اس سنگین مسئلے کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کروانا ہے۔

فلم کی کہانی ایک نوجوان لڑکی کے گرد گھومتی ہے جسے اسکول چھوڑنے پر مجبور کر کے زبردستی شادی کر دی جاتی ہے۔

فلم میں کم عمری کی شادی کی وجہ سے کم سن لڑکی کی جسمانی اورذہنی صحت پرپڑنے والے منفی اثرات کو موثر اندازمیں پیش کیا گیا ہے۔

تعلیم سے محروم لڑکی کے لیے کام کے محدود مواقعوں کو بھی اس مختصر دورانیے کی فلم میں اجاگر کیا گیا ہے۔

مینا نامی لڑکی کی زندگی میں تبدیلی اس وقت آتی ہے جب وہ اپنی بیٹی کے ساتھ شیلٹر ہوم کا رخ کرتی ہے۔ جہاں نہ صرف اسے تحفظ فراہم کیا جاتا ہے بلکہ اسے فنی تربیت بھی دی جاتی ہے۔

’ شیٹرنگ دا سائلنس‘ چار حصوں پرمشتمل اینی میٹڈ سیریز ہے جو اردو زبان میں بنائی گئی ہے۔

سیریز کا موضوع زبردستی کی شادی، اسمگلنگ، زیادتی اور کم عمری میں جبری مشقت اور ان کے خلاف اقدامات ہیں۔

XS
SM
MD
LG