رسائی کے لنکس

شاہ رخ کے کردار ادا کرنا۔۔ پاکستانی ہیروز کے ’بائیں ہاتھ کا کام!‘


اگرکنگ خان کی کچھ بلاک بسٹر فلمیں پاکستان میں بنائی جائیں تو ان میں شاہ رخ خان کے کس کردار کو کون سا ایکٹر انہی کی طرح بخوبی نبھا پائے گا۔ آئیے دیکھتے ہیں۔۔ ایک دلچسپ رپورٹ

فلمی نگری ’بالی وڈ ‘ کے کنگ خان۔۔یعنی شاہ رخ خان کی میگاہٹ فلموں کی لسٹ بہت طویل ہے جن میں ادا کئے ان کے کردار اور ڈائیلاگز نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بہت مقبول ہیں۔

اگر کنگ خان کی کچھ بلاک بسٹر فلمیں پاکستان میں بنائی جائیں تو ان میں شاہ رخ خان کے کس کردار کو کون سا ایکٹر انہی کی طرح بخوبی نبھا پائے گا؟ آئیے دیکھتے ہیں ۔۔ایک دلچسپ رپورٹ۔

فواد خان ۔۔دل والے دلہنیا لے جائیں گے
اخبار ’ٹری بیون‘ کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں نئی تاریخ بنانے والی رومینٹک فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے ’راج‘ اور ’سمرن‘ کا جادو 20برس بعد بھی کم نہیں ہوا ہے۔ اگر اس کا پاکستانی ورژن بنا تو چاکلیٹی ہیرو فواد خان راج کے کردار میں نگینے کی طرح فٹ ہوں گے۔ وہ اپنی چارمنگ اور رومینٹک پرسنالٹی کی بدولت شاہ رخ کے کردار سے بھرپور انصاف کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

ہمایوں سعید بطور ’دیوداس‘
ورسٹائل اور ٹیلینڈڈ پاکستانی ایکٹر ہمایوں سعید فلم ’دیوداس‘ کے لئے ایک بہترین چوائس ثابت ہوسکتے ہیں۔ ’دیوداس‘ کے روپ میں ہمایوں شاہ رخ کو ’ٹف ٹائم‘ دینے کے پوری طرح اہل ہیں۔

احسن خان۔۔’ کبھی خوشی کبھی غم‘
کبھی خوشی کبھی غم کا فرمانبردار بیٹا جو امیر اور ہینڈسم بھی ہے بھلا کس کو یاد نہیں۔ اس کیریکڑ کے لئے بھی شاہ رخ نے خوب داد سیمٹی تھی اور پاکستان میں احسن خان شاہ رخ کے اس کردار میں مکمل فٹ بیٹھیں گے۔

میکال ذوالفقار۔۔’کل ہو نہ ہو‘
میکال ذوالفقار شاید وہ واحد پاکستانی ہیرو ہیں جو فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں شاہ رخ کے ادا کئے گئے کردار کو پوری طرح نبھاسکتے ہیں۔امن ماتھر کے روپ میں میکال اپنی بے ساختہ اداکاری سے دل موہ لینے کی خداد اد صلاحیت رکھتے ہیں۔

شان بطور ۔۔’ڈان‘
پاکستان فلم انڈسٹری کے سب سے کامیاب ہیرو شان کے لئے شاہ رخ خان کے رولز میں سے اگر کوئی رول سب سے زیادہ سوٹ کرتا ہے تو وہ ہے ’ڈان‘ کا کریکٹر۔ شان بطور ’ڈان‘ نہ صرف جچیں گے بھی خوب بلکہ اپنی اداکاری سے بھی سب کا دل جیت لیں گے۔

شہریارمنورصدیقی۔۔کچھ کچھ ہوتا ہے
کالج ڈیز کے دل پھینک راہول سے دوستی اور محبت کی کشمکش میں پھنسے شخص کا کردار شاہ رخ نے جس مہارت سے ادا کیا تھا شہریار صدیقی بھی اس رول کو اسی انداز میں ادا کر سکتے ہیں۔

عدنان صدیقی ۔۔’چک دے انڈیا‘
’چک دے انڈیا‘ میں شکست کو فتح میں بدلنے والے کوچ کبیرخان کے روپ میں شاہ رخ خان کی حقیقت سے قریب اداکاری کو کون بھول سکتا ہے۔منجھے ہوئے آرٹسٹ اور ماڈل عدنان صدیقی ’چک دے انڈیا‘ میں شاہ رخ کے کردار کو عمدگی سے اداکرسکتے ہیں۔

’محبتیں ‘۔۔۔ر فیصل قریشی
شاہ رخ کی ایک اور بلاک بسٹر ’محبتیں‘ کے مرکزی کردار راج آرین کے طورپر فیصل قریشی اپنے فن سے اس کردار سے بھرپور انصاف کرسکتے ہیں۔

حمزہ علی عباسی ۔۔۔جب تک ہے جاں
’جب تک ہے جاں‘ کے ثمر آنند کے لئے حمزہ علی عباسی بہترین انتخاب ہیں۔لندن میں پردیسی اور پھر بم ناکارہ بنانے کے ایکسپرٹ کے کردار کو حمزہ اچھے انداز میں سلور اسکرین پر نبھا سکتے ہیں۔

شمعون عباسی ۔۔’ڈر‘
پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے پاپولر ولن شمعون عباسی ’ڈر‘ میں شاہ رخ خان کا بہترین نعم البدل ثابت ہوسکتے ہیں۔ شمعون شاہ رخ کے ہی انداز میں ۔۔کی۔۔کی ۔۔ کرن کا ڈائیلاگ ادا کرنے میں یقیناً کوئی دشواری محسوس نہیں کریں گے۔

XS
SM
MD
LG