رسائی کے لنکس

شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی تشخیص، انگلینڈ کے لیے عدم دستیاب


شاداب خان۔ فائل فوٹو
شاداب خان۔ فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم بالر شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی کے بعد انہیں ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے سبب وہ دورہ انگلینڈ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اتوار کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ شاداب خان کے بلڈ ٹیسٹ میں وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں 4 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ دورہ انگلینڈ کے دوران ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

شاداب خان کی جگہ یاسر شاہ کو دورہ انگلینڈ کے لئے متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ شاداب خان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، امید ہے ورلڈ کپ سے پہلے شاداب خان صحت یاب ہو جائیں گے اور ورلڈ کپ کے لئے دستیاب ہوں گے۔

ادھر ترجمان پی سی بی کے مطابق شاداب خان کا علاج انگلینڈ میں کرایا جائے گا۔

شاداب کا دوبارہ ٹیسٹ کرائے جانے کی بھی اطلاعات ہیں، اگر دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ بھی درست نہ آئی تو ان کی ورلڈ کپ میں شمولیت مشکوک ہو جائے گی۔

XS
SM
MD
LG