رسائی کے لنکس

پیرس: چاقو سے حملہ، سات افراد زخمی


فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرانس میں پولیس نے اس شخص کو حر است میں لے لیا ہے جس نےاتوار دیر گئے دارالحکومت پیرس میں چاقو کے وار کرکے سات افراد کو زخمی کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق اس حملے میں زخمی ہونے والوں میں دو برطانوی سیاح بھی شامل ہیں ۔

خبررساں ادارے روئٹرز نے ایک عدالتی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے ہے کہ تاحال اس بات کے کوئی شوا ہد نہیں ملے ہیں کہ یہ ایک دہشت گرد حملہ تھا۔اطلاعات کے مطابق زخمی افراد میں سے چار کی حالت تشویشنا ک بتائی جاتی ہے

عینی شاہدین نے خبررساں ادارے 'اے ایف پی 'کو بتایا ہے کہ حملہ کرنے والے شخص کے ہاتھ میں لوہا کا سریا بھی تھا۔ پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

حالیہ مہینوں میں فرانس میں چاقو سے حملہ کرنے کے کئی واقعات رونما ہو چکے تاہم ان میں سے زیادہ تر حملوں کا تعلق دہشت گردی سے نہیں تھا۔

گزشتہ ماہ پیرس کےمضافات میں ایک شخص نے چاقو کے وار سے اپنی والدہ اور بہن کو ہلاک کر دیاتھا اور ایک اور شخص کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے گولی چلا کر اس حملے میں ملوث شخص کو ہلا ک کر دیا تھا۔

اگرچہ اس حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھا تاہم اس حملہ کا محرک ابھی تک واضح نہیں ہوسکا ہے۔

XS
SM
MD
LG