رسائی کے لنکس

لیبیا کے باغیوں کو سینی گال میں دفتر کھولنے کی اجازت


لیبیا کے باغیوں کو سینی گال میں دفتر کھولنے کی اجازت
لیبیا کے باغیوں کو سینی گال میں دفتر کھولنے کی اجازت

سینی گال نے لیبیا کی باغی تنظیم کو ملک میں اپنا ایک دفتر کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ سینگال باغیوں کو تسلیم کرنے والا واحد افریقی ملک ہے ۔

ہفتے کے روزسینگال کے صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ ان کا ملک باغی قومی عبوری کونسل کو لیبیا کے قانونی نمائندے کے طورپر تسلیم کرتا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل کو سینگال کے دارالحکومت ڈاکار میں اپنا دفتر کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

جمعے کے روز سینگال کے صدر نے پیرس میں لیبیا کی باغی کونسل کے ایک وفد سے ملاقات کی تھی۔

اس مہینے کے شروع میں سینگال نے عبوری کونسل کو لیبیا کی قانونی سیاسی حزب اختلاف کے طورپر تسلیم کیا تھا۔

سینگال افریقہ اور دیگر دنیا کا ایک ایسا ملک ہے جس نے بن غازی میں موجود باغیوں کی قانونی حیثیت کو تسلیم کیا ہے۔

لیبیا کے صدر معمر قذافی افریقی سیاست میں گذشتہ چالیس برس سے زیادہ عرصے تک سرگرم رہے ہیں اور کچھ عرصہ قبل تک ان کے سینگال کے صدرکے ساتھ قریبی تعلقات رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG