رسائی کے لنکس

لاہور: سینیٹ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کا امیدوار کامیاب


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈاکٹر اسد اشرف مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے۔  تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی اور بطور پارٹی صدر ان کے اقدامات کو کالعدم قرار دینے کے بعد الیکشن کمشن نے ڈاکٹر اسد اشرف کو آزاد امیدوار ڈیکلیئر کیا۔

سینیٹر نہال ہاشمی کی نااہلی کے بعدخالی نشست پر پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف کو 298ووٹ ملے جب کہ ان کے مدمقابل پاکستان تحری انصاف کی امیدوار کی ڈاکٹر زرقا تیمور 38 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں جبکہ دو ووٹ مسترد کر دیے گئے۔

جمعرات کی صبح سینیٹر نہال ہاشمی کی خالی نشست پر پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ کا وقت صبح نو بجے سے شام چار بجے تک تھا. پولنگ اسٹیشن میں امیدواروں کے لیے موبائل فون اپنے ساتھ لے کر جانے کی پابندی تھی جبکہ پولنگ اسٹیشن پنجاب اسمبلی کے اندر ہی بنایا گیا تھا۔

سینیٹ الیکشن کے لیے پولنگ بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ پنجاب کی سیٹ پر سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں پہلا ووٹ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے ڈالا۔ سینیٹ کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف کو سبقت حاصل ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ نشست پر پولنگ میں حصہ نہیں لیا۔

ڈاکٹر اسد اشرف مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے۔ تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف کی پارٹی صدارت سے نااہلی اور بطور پارٹی صدر ان کے اقدامات کو کالعدم قرار دینے کے بعد الیکشن کمشن نے ڈاکٹر اسد اشرف کو آزاد امیدوار ڈیکلیئر کیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نہال ہاشمی کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دیے جانے کے بعد سینیٹ کی یہ نشست خالی ہو ئی تھی۔

پنجاب اسمبلی میں مجموعی طور پر ارکان کی تعداد 371 ہے جب کہ تین نشستیں خالی پڑی ہیں، جس میں حکمران جماعت مسلم لیگ نون اور ان کے حامی ارکان کی تعداد 315 ہے جب کہ حزب اختلاف کے کل ارکان 53 ہیں۔

XS
SM
MD
LG