رسائی کے لنکس

بائیڈن کی پوتی کی حفاظت پر مامور سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں کی کار چوری کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ


سیکرٹ سروس کا ایک ایجنٹ۔فائل فوٹو
سیکرٹ سروس کا ایک ایجنٹ۔فائل فوٹو

ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ صدر جو بائیڈن کی پوتی کی حفاظت پر مامور سیکرٹ سروس کے ایجنٹوں نے اس وقت گولی چلائی جب تین افراد نے دارالحکومت میں سیکرٹ سروس کی ایک پارک کی ہوئی خالی گاڑی میں گھسنے کی کوشش کی۔

اہلکار نے جوکھلے عام تحقیقات کی تفصیلات پر بات نہیں کر سکتاتھا، اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پیر کو اے پی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گاڑی پر سیکرٹ سروس کا نشان نہیں تھا۔

ا ہلکار نے بتایا کہ نومی بائیڈن کی حفاظت کرنے والےایجنٹ اتوار کی رات گئے جارج ٹاؤن کےعلاقے میں باہران کے ساتھ تھے جب انہوں نے تین افراد کو پارکنگ میں کھڑی خالی SUV کی کھڑکی توڑتے ہوئے دیکھا۔

خفیہ سروس نے ایک بیان میں کہا کہ ایجنٹوں میں سے ایک نے فائرنگ کی، لیکن گولی کسی کو لگی نہیں۔ تینوں افراد کو سرخ رنگ کی کار میں فرار ہوتے دیکھا گیا۔

سیکرٹ سروس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے وائٹ ہاؤس کے قریب اپنی گاڑیوں کے ساتھ۔۔فائل فوٹو
سیکرٹ سروس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے وائٹ ہاؤس کے قریب اپنی گاڑیوں کے ساتھ۔۔فائل فوٹو

سیکرٹ سروس نے کہا ہےکہ اس نے میٹروپولیٹن پولیس کو (سرخ)کار کی تلاش کے لیےایک ریجنل بلیٹن جاری کیا ہے۔

واشنگٹن میں اس سال کار جیکنگ اور کار چوری کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پولیس نے اس سال 750 سے زیادہ کار جیکنگ اور ڈی سی میں 6,000 سے زیادہ گاڑیوں کی چوری کی رپورٹ درج کی ہے۔

گزشتہ ماہ کیپیٹل کے قریب تین مسلح حملہ آوروں نے ٹیکساس کے رکن کانگرس ، ہنری کیولر کو کار جیک کیا تھا، لیکن انہیں جسمانی طور پر کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

اس سال واشنگٹن میں پرتشدد جرائم میں بھی اضافہ ہوا ہےجو پچھلے سال کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔

فروری میں، منی سوٹا کی رکن کانگرس، اینجی کریگ پر ان کے اپارٹمنٹ کی عمارت میں حملہ کیا گیا، جس میں انہیں چوٹیں آئی تھیں۔

ایسو سی ایٹڈ پریس کی رپورٹ۔

فورم

XS
SM
MD
LG