رسائی کے لنکس

یہودیوں کے خلاف نفرت پر مبنی واقعات بڑھنے پر فرانس میں احتجاج

اسرائیل اور حماس جنگ کے دوران یہودیوں کے خلاف نفرت پر مبنی واقعات میں اضافے کے خلاف فرانس میں ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج تشدد، یہودیوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت اور سیاسی انتہا پسندی کے خلاف ہے اور اس کا مقصد یہ بتانا ہے کہ دنیا میں خاموش اکثریت بھی بستی ہے۔ فرانس کی وزارتِ داخلہ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اتوار کو لگ بھگ ایک لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکلے۔ واضح رہے کہ یورپ کے خطے میں فرانس میں سب سے زیادہ تعداد میں یہودی آباد ہیں۔ فرانس کی وزارتِ داخلہ کے مطابق سات اکتوبر کے بعد سے لے کر اب تک یہودیوں کے خلاف نفرت پر مبنی 1247 واقعات پیش آ چکے ہیں، جو 2022 کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہیں۔


XS
SM
MD
LG