رسائی کے لنکس

امریکہ کی جانب سے سمیع اللہ آفریدی کی ہلاکت کی مذمت


فائل
فائل

محکمہٴخارجہ کی خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ، ’ہم اِس قبیح، پُرتشدد حرکت کی مذمت کرتے ہیں‘

امریکی محکمہٴخارجہ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل، سمیع اللہ آفریدی کی ہلاکت کی مذمت کی ہے۔

بدھ کے روز ایک اخباری بیان میں، خاتون ترجمان، جین ساکی نے کہا ہے کہ ’ہم ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل، سمیع اللہ آفریدی کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘۔

ترجمان نے کہا کہ، ’ہم اِس قبیح، پُرتشدد حرکت کی مذمت کرتے ہیں‘۔

اُنھوں نے کہا کہ،’ایسے میں جب پاکستان نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے ساتھ انسانی ہمدردی کے ساتھ سلوک روا رکھا جا رہا ہے، اور اُن کی صحت اچھی ہے‘۔

بقول ترجمان، ’ہم اب بھی یہی سمجھتے ہیں کہ دی جانے والی سزا اور سزا کی سنگینی بے انصافی پر مبنی ہے، جس کا کوئی جواز نہیں‘۔

منگل کی شام پشاور کے علاقے متھرا میں ہونے والے حملے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سمعیع اللہ آفریدی ہلاک ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کار میں سوار گھر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے اسلم ڈھیری میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم، وہ جانبر نہ ہو سکے۔

XS
SM
MD
LG