رسائی کے لنکس

میکسیکو: کھدائی میں ڈائناسور کی دُم کا ڈھانچہ برآمد

قدیم حیاتیات کے ماہرین کی ٹیم کو ڈائنا سور کی دم کے 50 مہرے ڈھونڈنے میں تقریباً 20 دن لگے۔ جبکہ اس دوران انہیں ڈائنا سور کے جسم کے کئی دیگر حصے بھی ملے۔

قدیم حیاتیات کے ماہرین کی ایک ٹیم نے میکسیکو میں کھدائی کے دوران 72 ملین برس پرانے ڈائنا سور کی دم دریافت کی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس دم کا ڈھانچہ کافی اچھی حالت میں موجود ہے۔

میکسیکو کے قومی ادارہ برائے بشریات اور تاریخ سے منسلک سائنسدانوں کی اس ٹیم کا کہنا ہے کہ پانچ میٹر لمبی ڈائنا سور کی یہ دم رواں ماہ کے آغاز میں ریگستانی علاقے میں دریافت ہوئی تھی۔ یہ ریگستان مانٹیری شہر سے 150 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

قدیم حیاتیات کے ماہرین کی ٹیم کو ڈائنا سور کی دم کے 50 مہرے ڈھونڈنے میں تقریباً 20 دن لگے۔ جبکہ اس دوران انہیں ڈائنا سور کے جسم کے کئی دیگر حصے بھی ملے۔

سائنسدانوں کے مطابق ڈائنا سور کی یہ دم پُرانے ڈائنا سور کی نسل hadrosaur سے ملتی جلتی ہے۔
XS
SM
MD
LG