رسائی کے لنکس

سعودی فرماں روا علاج کے لئے امریکہ جا رہے ہیں

.
.

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 86سالہ شاہ عبداللہ ریڑھ کی ہڈی کے گرد خون جمنے کی وجہ سے علاج کے لئے امریکہ جائیں گے ۔ دارالحکومت ریاض کے ایک ہسپتال میں تفتیش کے بعد داکٹروں نے انہیں امریکہ میں علاج کا مشورہ دیا ہے۔

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ عبداللہ پیر کو علاج کے لئے امریکہ روانہ ہوں گے ۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 86سالہ شاہ عبداللہ ریڑھ کی ہڈی کے گرد خون جمنے کی وجہ سے علاج کے لئے امریکہ جائیں گے ۔ دارالحکومت ریاض کے ایک ہسپتال میں تفتیش کے بعد داکٹروں نے انہیں امریکہ میں علاج کا مشورہ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے نے یہ اطلاع بھی دی ہے کہ ولی عہد شہزادہ سلطان اتوار کی رات مراکش سے ملک واپس پہنچیں گے جہاں وہ چند ماہ سے چھٹیاں گزار رہے ہیں۔

مغربی ذرائع ابلاغ کاسفارتکاروٕ ں اور ایک سعودی عہدیدار کے حوالے سے کہنا ہے کہ شہزادہ سلطان کی واپسی کا مقصد شاہ عبداللہ کی غیر موجودگی میں وہاں قیادت کے خلا کو پر کرناہے۔

سعودی وزیر برائے صحت عبداللہ الربیع نے اتوار کو سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو میں کہا کہ سعودی فرمإں روا کی حالت اچھی ہے اورقوم یقین رکھے کہ وہ دوبارہ روبصحت ہونگے۔

ولی عہد شہزادہ سلطان عمر میں شاہ عبداللہ سے چند سال چھوٹے ہیں اور گزشتہ دو سال سے نامعلوم بیماری میں مبتلا ہیں۔ خود شاہ عبداللہ نے کئی ماہ سے علالت کی وجہ سے اپنی مصروفیات بھی کم کر رکھی تھیں ۔

اپنے خام تیل کے ذخائر کی وجہ سے سعودی عرب عالمی معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے اسی لئےاس کے اندرونی حالات دنیا بھر کی توجہ کا مرکز ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG