رسائی کے لنکس

سعودی عرب: پاکستان سمیت کئی ممالک کی پروازیں منسوخ، آمد و رفت پر پابندیاں


سعودی عرب نے ملک میں کرونا وائرس کے 24 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان اور یورپی یونین سمیت دنیا کے کئی ممالک کے لیے پروازیں منسوخ کر دی ہیں جب کہ شہریوں اور وہاں مقیم افراد کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

سعودی عرب نے جن ممالک کے لیے پروازیں منسوخ کی ہیں ان میں سوئٹزرلینڈ، بھارت، پاکستان، سری لنکا، فلپائن، سوڈان، ایتھوپیا، جنوبی سوڈان، ایریٹیریا، کینیا، جبوتی اور صومالیہ شامل ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کے مطابق کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں سے سعودی عرب آنے والے تمام افراد کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

ادھر سعودی عرب نے اردن کی سرحدی راہداری کے ذریعے بھی مسافروں کی آمد و رفت بھی بند کر دی ہے تاہم تجارتی سامان اور کارگو ٹریفک کو آنے جانے کی اجازت ہے۔

اسی طرح سعودی عرب میں فلپائن اور بھارت سے آنے والے ہیلتھ ورکرز، کھدائی کرنے والے مزدوروں، جہاز رانی اور تجارتی سفر پر آنے والے افراد کی آمد و رفت پر بھی کوئی پابندی نہیں ہے۔

کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں سے سعودی عرب آنے والے تمام افراد کے داخلے پر پابندی ہو گی۔
کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں سے سعودی عرب آنے والے تمام افراد کے داخلے پر پابندی ہو گی۔

سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق پروازیں منسوخ کرنے کا اقدام کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی غرض سے اٹھایا گیا ہے۔

ایس پی اے نے وزارتِ صحت کے حوالے سے بتایا ہے کہ جمعرات کو کرونا وائرس کے مزید 24 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 45 ہو گئی ہے۔

نئے کیسز میں عراق سے آنے والے دو افراد بھی شامل ہیں جن میں 12 سالہ ایک سعودی بچہ اپنے دادا سے رابطے میں تھا جو ایران سے آئے تھے۔

کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیشِ نظر سعودی حکومت نے پہلے ہی عمرہ زائرین کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے جب کہ کرونا وائرس سے متاثرہ ملکوں کے شہریوں کے سیاحتی ویزا پر بھی پابندی ہے۔

XS
SM
MD
LG