رسائی کے لنکس

کمیونٹی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے: سعود انور


ساؤتھ ونڈسر سے تعلق رکھنے والے، سعود انور نے میئر کے طور پر شہری حقوق کےلیے اور اداروں میں امتیازی سلوک کو ختم کرنے کے لیے گراں قدر کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ صحت کے شعبے میں ان کی کوششوں کو بھی بہت سراہا جاتا ہے

ثاقب الاسلام

امریکی ریاست کنیٹی کٹ کے شہر ساؤتھ ونڈسر کے کونسل ممبر اور سابق میئر، سعود انور نے اعلان کیا ہے کہ وہ موجودہ سال نومبر میں ہونے والے انتخابات میں کنیٹی کٹ ریاست کی نمائندگی کے لیے الیکشن لڑیں گے۔

پاکستانی نژاد سعود انور مقامی کمیونٹی میں ایک جانا پہچانا نام ہے، جو پیشے کے اعتبار سے ایک ڈاکٹر ہیں اور سال 2011ء میں شہر کے کونسل ممبر منتخب ہوئے تھے۔ وہ سیاسی طور پر ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔

سال 2013 ء میں سعود انور نے اس وقت تاریخ رقم کی جب وہ ریاست کنیٹی کٹ کی تاریخ میں پہلے مسلمان میئر منتخب ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ شہر کی سیاست کے بعد اب ریاستی سطح پر انتحابات میں حصہ لے کر ان تمام کاموں کو جاری رکھنا چاہتے ہیں جو انھوں نے میئر کے طور پر شروع کیے تھے۔

سعود انور نے میئر کے طور پر شہری حقوق کےلیے اور اداروں میں امتیازی سلوک کو ختم کرنے کے لیے گراں قدر کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ صحت کے شعبے میں ان کی کوششوں کو بھی بہت سراہا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سعود انور ریاست میں ڈسٹرکٹ 14 کے موجودہ نمائندے، ولیم امان کو چیلنج کر رہے تھے، جو ریپبلکن پارٹی کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیتے رہے ہیں اور سال 2004ء سے منتخب ہوتے آرہے ہیں۔

تفصیل کے لیے وڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

کمیونٹی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے: سعود أنور
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:02 0:00

XS
SM
MD
LG