رسائی کے لنکس

بدائی کی سارہ خان: شادی تنازعات میں الجھ گئی


بدائی کی سارہ خان: شادی تنازعات میں الجھ گئی
بدائی کی سارہ خان: شادی تنازعات میں الجھ گئی

ٹی وی اداکارہ اور اسٹار پلس کے ڈرامہ سیریل "بدائی " سے راتوں شہرت حاصل کرنے والی فنکارہ سارہ خان شادی کے تنازع میں بری طرح الجھ گئی ہیں۔

بھارت کے ایک نجی ٹی وی سے پیش ہونے والے پروگرام "بگ باس فور " میں مختلف فنکاروں کی شادی کرائی جاتی ہے ۔ رواں ماہ کی دس تاریخ کو پیش ہونے والے پروگرام میں سارہ کا علی مرچنٹ نامی نوجوان سے نکاح پڑھایا گیا ۔

نکاح کو ابھی کچھ ہی گھنٹے گزرے تھے کہ سارہ کی ماں سیما نے یہ انکشاف کیا کہ سارہ کا دو سال پہلے نکاح ہوچکا ہے اور مسلم پرسنل لاء کے تحت ایک لڑکی کا دوسرا نکاح اس وقت تک نہیں پڑھایا جاسکتا جب تک وہ پہلے شوہر سے طلاق لے کر عدت نہ گزار لے مگر سارہ کے کیس میں ان قوانین کو بالائے طلاق رکھ دیا گیا ۔ نتیجہ!

نتیجہ یہ ہوا کہ معاملہ عدالت تک پہنچ گیا ہے۔ عدالت نے سارہ خان کی دوسری شادی کرانے کے الزام میں چینل کے سی ای او کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔ ادھر مسلم سوسائٹی نے سارہ خان کے معاشرتی بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جس سے معاملہ مزید خراب ہونے کے امکانات ہیں۔

XS
SM
MD
LG