بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں کاشت ہونے والا زعفران دنیا کا بہترین زعفران قرار دیا جاتا ہے۔ مقامی افراد اسے کشمیر کی پہچان بھی کہتے ہیں۔ ان دنوں بھارتی کشمیر میں زعفران کے پھول چننے کا آغاز ہو چکا ہے۔
زعفران: بھارتی کشمیر کی پہچان

1
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں زعفران کے پھول چننے کا کام شروع ہو چکا ہے۔

2
رواں سال اگست اور ستمبر میں ہونے والی بارشوں کو زعفران کے لیے فائدہ مند قرار دیا جا رہا ہے۔

3
کاشت کاروں کو امید ہے کہ اس بار توقع سے بھی زیادہ پیداوار ہو گی۔

4
کئی برس سے زعفران کی پیداوار میں نمایاں کمی کے باعث فصل کی تیاری پر ہونے والے روایتی میلے اور رونقیں ماند پڑتی جا رہی ہیں۔