رسائی کے لنکس

سعودی ایئرلائن کا فلائٹ آپریشن مزید ایک ہفتے کیلئے معطل


ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق، فلائٹ آپریشن 31 جولائی تک معطل رہنے کے بعد یکم اگست سے شروع ہونا تھا۔ لیکن، اب یہ 7 اگست تک معطل رہے گا

سعودی ایئرلائن نے پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن مزید ایک ہفتے تک معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ٹرمینل منیجر سید لطیف الحق کا کہنا ہے کہ ایئرلائن انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق فلائٹ آپریشن 31 جولائی تک معطل رہنے کے بعد یکم اگست سے شروع ہونا تھا۔ لیکن، اب یہ آپریشن 7 اگست تک معطل رہے گا۔

روزنامہ ’ڈان‘ اور ’فرنٹیئر پوسٹ‘ کا کہنا ہے کہ ایئرلائن انتظامیہ نے تحریری طور پر اپنے فیصلے سے ایئرپورٹ حکام کو مطلع کر دیا ہے۔

سعودی ایئرلائن نے 25جون کو پشاور ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ اور اس کے نتیجے ایک عورت کی ہلاکت اور عملے کے دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد 31جولائی تک اپنا فلائٹ آپریشن معطل کردیا تھا۔

سعودی ایئرلائن کے ساتھ ساتھ دیگر پانچ غیرملکی ایئرلائنز نے بھی پشاور ایئرپورٹ سے آپریشن معطل کردیا تھا۔ تاہم، ان ایئرلائنز نے گزشتہ ماہ آپریشنز کا دوبارہ آغاز کردیا تھا۔

XS
SM
MD
LG