روس کا کہناہے کہ اس کا ایک خلائی راکٹ ، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے الگ ہونے کے بعد جمعے سے اپنےسائنسی تجربات شروع کر رہا ہے۔ اس خلائی جہاز پر کوئی انسان سوار نہیں ہے۔
روس کے خلائی ادارے نے کہا ہے کہ اس کے خلائی جہاز کا یہ مشن پانچ روز تک جاری رہے گا۔
خلائی ادارے کا کہنا ہے کہ اپنے مشن کی تکمیل کے بعد جب خلائی جہاز زمین کی فضا میں داخل ہوگا تو ہوا کی رگڑ سے اس میں آگ لگ جائے گی اور اس کے ٹکڑے بحرالکاہل کے ایک دور افتادہ علاقے میں گرجائیں گے۔
روس کا خلائی جہاز ، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے کچھ سامان لے کر جنوری کے آخر میں وہاں پہنچا تھا جن میں وہاں موجود خلابازوں کے لیے خوراک، آکسیجن اور پانی اور تجربات کے لیے کچھ سائنسی آلات شامل تھے۔