رسائی کے لنکس

خلائی تابکاری روس کے مریخ مشن کی ناکامی کا سبب؟


سیاحوں کی جنت, وادی ہنزہ کے خوبصورت مناظر
سیاحوں کی جنت, وادی ہنزہ کے خوبصورت مناظر

روس کے خلائی ادارے نے کہاہے کہ مریخ کے مشن پر بھیجے والے اس کے خلائی جہاز کی ناکامی کی وجہ خلا کی تابکاری تھی۔

روس نے اپنا بغیر پائلٹ کا خلائی جہاز نومبر میں مریخ کے ایک چاند مارٹین کی تحقیق کی مہم پر روانہ کیاتھا جسے وہاں سے مٹی کے کچھ نمونے بھی حاصل کرنا تھے۔ لیکن خلائی جہاز زمین کے مدار میں پھنس کررہ گیا اور مریخ کی جانب نہ بڑھ سکا اور پھر اپنے راستے سے ہٹ کر بھٹکنے والا یہ خلائی جہاز 15 جنوری کو بحرالکاہل میں گرکر تباہ ہوگیا ۔

روسی خلائی ادارے کے سربراہ ولادی میر پوپووکن نے اس سے قبل اس شبے کا اظہار کیا تھا کہ ان کے خلائی مشن کی ناکامی کا سبب کوئی غیر ملکی خفیہ کارروائی تھی۔ لیکن خبررساں ادارے نے منگل کے روز ان کے حوالے یہ کہاہے کہ مشن کی ناکامی کا ایک سبب خلائی جہاز کے قریب بڑی مقدار میں خلائی تابکار ذرات کی موجودگی کے اثرات بھی ہوسکتے ہیں۔

روسی خلائی ادارے کے سربراہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ تابکاری کی شدت کے باعث خلائی جہاز کے کمپیوٹر سسٹم کی کارکردگی میں خلل پڑ گیا ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خلائی جہاز کی تیاری میں کچھ غیر معیاری غیر ملکی کمپیوٹر چپس استعمال کی گئی تھیں اور یہ امکان بھی موجود ہے کہ انہوں نے اپنا کام چھوڑ دیا ہو۔

روس کے خلائی ادارے کو حالیہ کچھ عرصے میں کئی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے جن میں اگست کے مہینے میں بغیر پائلٹ کے ایک خلائی جہاز کی بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے ٹکر بھی شامل ہے۔

اس وقت دنیا بھر میں روس واحد ایسا ملک ہے جس کے پاس زمین سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن تک خلاباز اور سامان پہنچانے کی سہولت موجود ہے، کیونکہ گذشتہ سال جولائی میں امریکہ نے اپنا خلائی سفر کا مشن ختم کردیاتھا۔

XS
SM
MD
LG