رسائی کے لنکس

روس نے امریکی سیارہ مدار میں پہنچا دیا


روس نے امریکی سیارہ مدار میں پہنچا دیا
روس نے امریکی سیارہ مدار میں پہنچا دیا

روس کی خلائی ایجنسی نے کہا ہے کہ اس نے جمعرات کی صبح قازقستان میں بیکونور خلائی سنٹر سے چھوڑے گئے راکٹ کے ذریعے ایک امریکی سیارہ مدار میں پہنچایا ہے۔

روسکوموس کا کہنا ہے کہ امریکی انٹل سیٹ 18 ٹیلی مواصلاتی سیارہ راکٹ سے جدا ہو گیا ہے اور اب اس کا کنٹرول انٹل سیٹ لمیٹڈ کے پاس ہے۔

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق سیارہ امریکہ کی مغربی ساحلی پٹی، ایشیا اور پیسیفک خطے میں صارفین کو ٹیلی مواصلات کی سہولتیں فراہم کرے گا۔

تقریباً ایک ماہ قبل فضا میں بلند ہونے کے کچھ دیر بعد ہی ایک راکٹ تباہ ہونے کے بعد روسی وزیر اعظم ولادیمر پوٹن نے روسکوموس کو خلائی گاڑیوں کی تیاری کی نگرانی بہتر بنانے کی ہدایت کی تھی۔

XS
SM
MD
LG