رسائی کے لنکس

امریکہ روس میں سفارت کاروں اور عملے کی تعداد کم کرے: روس


روس کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ عملے کی تعداد میں کمی لانے سے امریکی سفارت کاروں اور عملے کی کُل تعداد 455 ہو جانی چاہیئے؛ اور یہ کہ تعزیرات ’’امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی امور میں انتہائی جارحانہ‘‘ اقدام کی غماز ہیں

روس کی وزارتِ خارجہ نے جمعے کے روز کہا ہے کہ جمعرات کو امریکی کانگریس کی طرف سے اُس کے خلاف نئی تعزیرات کی منظوری کے جواب میں، روس جوابی اقدامات اٹھا رہا ہے۔


وزارت نے کہا ہے کہ تعزیرات ’’امریکہ کی جانب سے بین الاقوامی امور میں انتہائی جارحانہ‘‘ اقدام کی غماز ہیں۔


وزارت نے کہا ہے کہ ’’امریکیوں کو ہماری تجویز یہ ہے کہ وہ ماسکو میں امریکی سفارت خانے اور کونسل خانوں میں کام کرنے والے سفارت کاروں اور تکنیکی عملے کی تعداد کو امریکہ میں تعینات روسی سفارت کاروں اور تکنیکی عملے کے مساوی کرے‘‘۔
روس نے کہا ہے کہ عملے کی تعداد میں کمی لانے سے امریکی سفارت کاروں اور عملے کی کُل تعداد 455 ہو جانی چاہیئے۔


امریکی قانون سازوں نے جمعرات کے روز ایک بِل کی منظوری دی، جس سے روس کے ساتھ ایران اور شمالی کوریا کے خلاف نئی تعزیرات عائد کیں۔


سینیٹروں نے واضح اکثریت سے ووٹ ڈلا اور قانون سازی کو 98 کی موافقت اور دو کی مخالفت سے منظور کیا، جس سے ایک روز قبل ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے دی گئی شرائط سے اتفاق کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG