رسائی کے لنکس

USA-BIDEN/
USA-BIDEN/

بائیڈن :امریکہ یوکرین میں بند 20 ملین اناج مارکیٹ لانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے

یو کرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس یو کرین کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر کے اور گندم، مکئی، خوردنی تیل اور دیگر اشیاء کی برآمد روک کر"قحط کے خطرے کے ذریعے دنیا کو بلیک میل کر رہا ہے۔"

10:50 10.3.2022

امریکی ایوانِ نمائندگان میں یوکرین کی امداد کے لیے 13 ارب 60 کروڑ ڈالر کے بل کی منظوری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کے ایوانِ نمائندگان نے یوکرین کی امداد کے لیے 13 ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

اس بل میں شامل ساڑھے چھ ارب ڈالر دفاع پر خرچ ہوں گے جس میں خطے میں امریکی افواج کی تعیناتی اور یوکرین کو دفاعی سامان کا عطیہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ بل میں چار ارب ڈالر یوکرین کے مہاجرین کو ہنگامی بنیاد پر خوراک کی فراہمی کے لیے مختص کیے گئے ہیں جب کہ یوکرین کی معاشی امداد کے لیے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر رکھے گئے ہیں۔

11:31 10.3.2022

یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانی پی آئی اے کی پرواز سے وطن واپس پہنچ گئے

یوکرین میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے خصوصی آپریشن شروع کیا ہے۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز 232 پاکستانیوں کو پولینڈ سے لے کر وطن واپس پہنچ گئی۔ واپس آنے والے طالب علموں نے وائس آف امریکہ کے عاصم علی رانا کو بتایا کہ یوکرین میں حالات انتہائی کشیدہ تھے اور وہاں موجود پاکستانی طالب علموں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

11:34 10.3.2022

یوکرین کے لیے آنے والے دن 'بھیانک' ہو سکتے ہیں: امریکی خفیہ اداروں کا انتباہ

امریکی خفیہ اداروں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ روسی جارحیت کے باعث یوکرین کے لیے آنے والے دن 'بھیانک' ہو سکتے ہیں۔

امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ روس پر عائد کی گئی عالمی پابندیوں اور یوکرین میں مطلوبہ نتائج کے حصول میں تاحال ناکامی سے صدر پوٹن کیف کے خلاف جنگ میں طاقت کا اندھا دھند استعمال کر سکتے ہیں۔

سالانہ تھریٹ اسسمنٹ رپورٹ پر منگل کو کانگریس میں سماعت ہوئی جس میں امریکی انٹیلی جنس افسران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انٹیلی جنس حکام نے خبردار کیا کہ روسی حملے کے خلاف شدید اور مؤثر مزاحمت کے باوجود یوکرین کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیے

11:35 10.3.2022

سوئفٹ کیا ہے اور روس کو اس سے کاٹنے سے کیا ہو گا؟

عالمی برادری کی جانب سے کئی روسی بینکوں کو سوئفٹ سسٹم سے بین کر دیا گیا ہے۔ مگر 'سوئفٹ' ہے کیا اور یہ پابندی روسی معیشت پر کیسے اثر انداز ہوگی؟ اسی سوال کا جواب دے رہی ہیں آعیزہ عرفان اس ویڈیو میں۔

سوئفٹ کیا ہے اور روس کو اس سے کاٹنے سے کیا ہو گا؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:15 0:00

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG