واشنگٹن —
روس کی جانب سے پیر کے روز ٹوئٹر کو 12 ایسے اکاؤنٹس تک رسائی فراہم کرنے سے روکنے کی درخواست کی گئی ہے جو روس کی نظر میں ’شدت پسند‘ اکاؤنٹس ہیں۔
روس میں ٹیلی کام سے متعلق نگرانی پر مامور ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے یہ درخواست اس لیے کی گئی ہے، تاکہ انٹرنیٹ پر روس کی حکومت کی گرفت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
روس نے ٹوئٹر اکاؤنٹس بند کرنے کی درخواست ’روسکوم نادزوف‘ کے سربراہ، الیگزینڈر زاروف کے ذریعے ٹوئٹر کے گلوبل پبلک پالیسی سربراہ، کولن کروول کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی ہے۔
ملاقات کے بعد، الیگزینڈر زاروف نے روسی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، ’اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اکاؤنٹس کہاں سے کھولے گئے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ یہ اکاؤنٹس جلد از جلد بند کر دئیے جائیں گے‘۔
ان ٹوئٹر اکاؤنٹس کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی گئی جنہیں بند کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔
ٹوئٹر کے ایک ترجمان کی جانب سے پیر کے روز ہونے والی اس ملاقات کی تصدیق کی گئی ہے۔