رسائی کے لنکس

یوکرین میں روسی دفاعی نظام کی تنصیب پر امریکہ کی تشویش


فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ خارجہ کی ترجمان نے بتایا کہ روس یوکرین کی سرحد پر بھی اپنی افواج جمع کر رہا ہے اور اکتوبر سے لے کر اب تک کے عرصے میں روسی فوجوں کی تعداد اس وقت سب سے زیادہ ہے۔

امریکہ نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ مشرقی یوکرین میں فضائی دفاعی نظام تعمیر کر رہا ہے اور علاقے میں روس نواز علیحدگی پسندوں کی تربیتی مشقوں میں ملوث ہے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ روس کا یہ اقدام یورپ کی ثالثی میں ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

امریکی محکمۂ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے کہا کہ ’’مشرقی یوکرین میں موجود فضائی دفاع کے روسی ساز و سامان کی اگست سے اب تک یہ سب سے بڑی مقدار ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ تربیتی مشقوں کی بڑھتی ہوئی پیچیدہ نوعیت سے کوئی شک باقی نہیں بچا کہ ’’روس ان میں ملوث ہے۔‘‘

’’مشقوں میں بغیر پائلٹ کے روسی طیارے بھی شامل کیے گئے ہیں، جو روسی موجودگی کا واضح اشارہ ہیں‘‘۔

انہوں نے بتایا کہ روس یوکرین کی سرحد پر بھی اپنی افواج جمع کر رہا ہے اور اکتوبر سے لے کر اب تک کے عرصے میں روسی فوجوں کی تعداد اس وقت سب سے زیادہ ہے۔

مشرقی یوکرین میں ایک سال قبل تنازع شروع ہونے کے بعد چھ ہزار سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں۔ یہاں روس نواز باغی یوکرین سے علیحدگی کے لیے مسلح کارروائیاں کرتے آ رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG