رسائی کے لنکس

گلاب کا عطر


بلغاریہ میں گذشتہ تین سو برسوں سے گلاب کی ایک ’ دمشق ‘ نامی قسم کاشت کی جارہی ہے۔ جس میں بہت زیادہ خوشبو ہوتی ہے۔ گلاب کی اس قسم کو دنیا بھر میں عطر بنانے کے لیے سب سے بہتر گلاب سمجھا جاتا ہے۔

گلاب امریکہ کا قومی پھول ہے ، لیکن یہاں پائے جانے والے گلاب کے اکثر پھولوں میں خوشبو نہیں ہوتی۔ دنیا بھر میں گلاب کے زیادہ تر خوشبودار پھول جنوب مشرقی یورپی ملک بلغاریہ میں اگتے ہیں، جہاں ان سے بڑے پیمانے پر عطر بنایا جاتا ہے۔

بلغاریہ میں گذشتہ تین سو برسوں سے گلاب کی ایک ’ دمشق ‘ نامی قسم کاشت کی جارہی ہے۔ جس میں بہت زیادہ خوشبو ہوتی ہے۔ گلاب کی اس قسم کو دنیا بھر میں عطر بنانے کے لیے سب سے بہتر گلاب سمجھا جاتا ہے۔

مگر گلاب کا عطر بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ سورج نکلنے سے بھی پہلے ہاتھوں سے پھول توڑنے کا کام شروع کردیاجاتا ہے۔تاکہ انہیں مرجھانے سے پہلے عطر بنانے والی فیکٹری میں پہنچا دیا جائے۔ کیونکہ مرجھانے سے اس کی خوشبو کم ہوجاتی ہے۔

فلپ عطربنانے والی ایک کمپنی اینوی چلاتے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ بلغاریہ کا گلاب کا عطر دنیا بھر میں اپنی اعلیٰ کوالٹی کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ عطر زیادہ تر پرفیومز، کاسمیٹیکس اور فوڈ انڈسٹری اور ادویہ سازی میں بھی استعمال ہورہاہے۔

ایک کلوگرام سو فیصد خالص گلاب کا عطر بنانے کے لیے چار ہزار کلو گرام گلاب کی پتیاں استعمال ہوتی ہیں ۔ اور دنیا کے مقبول ترین پرفیومز میں استعمال ہونے والا بلغارین روز آئل یا عطر سات ہزار امریکی ڈالرز فی کلوگرام تک میں فروخت کیا جاتا ہے ۔ اس سال بلغاریہ کے گلاب کے عطر کی پراڈکشن میں 25 فیصد اضافے کا امکان ہے ۔

یوروپ اور امریکہ کے معاشی بحران کے منڈیوں پر اثرات کے باوجود عطر گلاب اور اس سے بننے والی دوسری مصنوعات کی فروخت زیادہ متاثر نہیں ہوئی ہے کیونکہ ابھی تک اس کا کوئی نعم البدل دریافت نہیں کیا جاسکاہے۔

XS
SM
MD
LG