رسائی کے لنکس

 افغان جنگ میں 26 ہزار بچے ہلاک یا معذور ہو چکے ہیں: رپورٹ


دہشت گرد حملوں اور بم دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ یہ تصویر افغان صوبے ہلمند کی ہے۔ 29 جون 2020
دہشت گرد حملوں اور بم دھماکوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ یہ تصویر افغان صوبے ہلمند کی ہے۔ 29 جون 2020

19 برسوں سے جاری جنگ کے دوران گزشتہ 14 سال میں افغانستان میں اوسطاً ہر روز پانچ بچے ہلاک یا زخمی ہوتے رہے ہیں۔ اس بات کا انکشاف ایک بین الاقوامی تنظیم نے پیر کو اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔

'سیو دی چلڈرنامی تنظیم نے کہا ہے کہ افغانستان بچوں کے لیے دنیا کے 11 خطرناک ترین ممالک میں شمار ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2005 اور 2019 کے دوران کم از کم 26,025 بچے یا تو مارے گئے یا معذور ہوئے۔

یہ رپورٹ افغانستان کی امداد سے متعلق پیر کو جنیوا میں ہونے والی ایک عالمی کانفرنس سے چند گھنٹے قبل جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2017 اور 2019 کے دوران 300 سے زائد اسکولوں پر حملے کیے گئے جن کے نتیجے میں 410 بچے زخمی ہوئے یا مارے گئے۔

تنظیم نے امداد دینے والی اقوام سے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں تعلیم خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے لیے امدادی رقوم میں اضافہ کریں تاکہ ان کی اور معذور اور غیر محفوظ لوگوں کی بہتری کے لیے کام کیا جا سکے۔

افغان باشندوں کے تکلیف دہ حالات کا ذکر کرتے ہوئے تنظیم کے کنٹری ڈائریکٹر کرس نیامندی نے کہا کہ وہ خوف و ہراس کی صورتِ حال میں زندگی گزار رہے ہیں اور انہیں ہر وقت یہ اندیشہ لاحق رہتا ہے کہ کہیں وہ کسی خود کش حملے یا فضائی حملے میں مارے نہ جائیں۔

افغانستان میں تشدد کیوں بڑھ رہا ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:03 0:00

نیامندی نے کہا کہ یہ ان ہزاروں افغان والدین کے لیے ایک سنگین صورتِ حال ہے جن کے بچے اس طرح کے حملوں میں ہلاک یا معذور ہو چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق افغانستان کے بچوں کی نصف تعداد اسکول جا کر تعلیم حاصل نہیں کر پا رہی۔ اسکول نہ جانے والے بچوں میں سے 60 فی صد لڑکیاں ہیں۔

تنظیم کے کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ نے افغانوں اور خصوصاً بچوں کے لیے صورتِ حال کو مزید گھمبیر بنا دیا ہے۔ ان حالات میں جنیوا میں ہونے والی کانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے تاکہ امداد دینے والی حکومتیں افغانستان کے بچوں کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کریں جنہیں اب پہلے سے کہیں زیادہ مدد کی ضرورت ہے۔

افغانستان میں حالیہ مہینوں میں امن کی کوششوں اور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے باوجود پر تشدد کاروائیوں میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی فوجی اور جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG