رسائی کے لنکس

راولپنڈی ٹیسٹ: چوتھے دن کا کھیل بھی بارش کی نذر


بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میچ کی ایک بھی اننگز مکمل نہیں ہو سکی۔
بارش سے متاثرہ ٹیسٹ میچ کی ایک بھی اننگز مکمل نہیں ہو سکی۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل بھی گراؤنڈ گیلا ہونے کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔

ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز امپائرز نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا تاہم وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث گراؤنڈ میں موجود پانی نہیں نکالا جا سکا۔

پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی تھی، تاہم خراب موسم کے باعث ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونے کا امکان ہے۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھی صرف 68 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔ دوسرے روز بھی محض 18 اوورز جبکہ تیسرے روز 5.2 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو اس ٹیسٹ میچ میں تاحال بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا۔

سری لنکا کی ٹیم پر مارچ 2009 میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے قریب ہونے والے حملے کے بعد پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے بند ہو گئے تھے۔

البتہ 2015 میں زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ جس کے بعد ورلڈ الیون نے بھی پاکستان میں میچز کھیلے تھے۔

اکتوبر میں سری لنکا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم نے پاکستان میں تین میچز کھیلے تھے۔ تاہم پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG