رسائی کے لنکس

کراچی: دینی، سیاسی جماعتوں کی ریلیاں


یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں ریلیوں میں شریک کارکنان
یوم پاکستان کے موقع پر کراچی میں ریلیوں میں شریک کارکنان

کنونشن سے خطاب کے دوران جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کا کہنا تھا کہ بندوق سے نہ تو امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ شریعت کا نفاذ۔

سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یوم پاکستان، 23 مارچ، کے موقع پر شہر کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں اور جلسے جلوسوں کا انعقاد کیا گیا گیا۔

یوم پاکستان کے دن سیاسی و مذہبی جماعت جماعت اسلامی کے تحت کراچی کے نشتر پارک میں تحفظ پاکستان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔

کنونشن سے خطاب کے دوران جماعت اسلامی کے امیر منور حسن کا کہنا تھا کہ بندوق سے نہ تو امن قائم ہو سکتا ہے اور نہ شریعت کا نفاذ۔ ان کے بقول اس وقت امن کی ضرورت ہے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے خطاب کے دوران مزید کہا کہ وزیراعظم نوازشریف لوگوں سے کیے گئے وعدوں کا پاس رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت میں اضافہ ہورہا ہے، نہ آپریشن سےامن آسکتاہے اور نہ بندوق سےشریعت آسکتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ "اگرمذاکرات ناکام ہوتے ہیں تو دوبارہ مذاکرات کرنے ہوں گے۔ کنونشن میں جماعت اسلامی کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔

اتوار کو ملک کی ایک اور مذہبی جماعت جماعۃ الدعوۃ نے بھی 'تحفظِ نظریہ پاکستان' کے نام سے ریلی نکالی جس کی قیادت تنظیم کے سربراہ امیر حمزہ نے کی۔

اس موقع پر خطاب کے دوران مولانا امیر حمزہ کا کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان پر اتفاق اور اتحاد کی آج بھی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی پہلے تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نظریہ پاکستان زندہ ہے اور زندہ رہے گا۔

ریلی سے تنظیم کے دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا جبکہ جماعۃ الدعوۃ کےتحت پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

حکومت اور طالبان کے مذاکرات کے حوالے سے منور حسن کا کہنا تھا کہ طالبان سےمذاکرات کےمعاملے پر پھونک پھونک کر قدم بڑھانا چاہیے، اور ایسی کوئی بات نہیں ہونی چاہیے جس سےمذاکرات کو نقصان پہنچے۔

قوم پرست جماعت 'جئے سندھ قومی محاذ - جسقم' کی جانب سے 23 ماچ کے دن 'فریڈم مارچ' کے عنوان سے اپنے ایک رہنما کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

میڈیا پر نشر ہونےوالی خبروں کے مطابق اندرون سندھ میں قتل کئے گئے جسقم کے کارکنوں نے نوشہرو فیروز سے کراچی لائی گئی مقتول رہنما مقصود قریشی اورسلیمان ودھوکی میتوں کےہمراہ کراچی کے علاقے گلشنِ حدید سے ایم اے جناح روڈ تک فریڈم مارچ کیا۔

بعد ازاں رہنما کی نماز جنازہ کراچی کی مرکزی شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر ادا کرنے کے بعد میت واپس اندرون سندھ بھجوادی گئی۔
XS
SM
MD
LG