رسائی کے لنکس

پاکستان بمقابلہ سری لنکا: بارش پہلا ون ڈے بہا لے گئی


میچ تین بجے شروع ہونا تھا تاہم وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث گراؤنڈ میں پانی بھرنے سے میچ منسوخ کرنا پڑا۔
میچ تین بجے شروع ہونا تھا تاہم وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے باعث گراؤنڈ میں پانی بھرنے سے میچ منسوخ کرنا پڑا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جمعے کو دونوں ٹیموں کے درمیان مقامی وقت کے مطابق دوپہر تین بجے میچ شروع ہونا تھا۔ تاہم شہر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔

تیز بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ آفیشلز نے سیریز کا پہلا میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم کی تاریخ میں یہ پہلا میچ ہے جو بارش کے باعث منسوخ ہوا ہے۔

تیز بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ آفیشلز نے میچ کی منسوخی کا فیصلہ کیا۔
تیز بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ آفیشلز نے میچ کی منسوخی کا فیصلہ کیا۔

کراچی میں 10 سال بعد ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز ہونے جارہی ہے جس کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب تھے۔ بارش کے باوجود تماشائی میچ دیکھنے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے تاہم میچ نہ ہونے پر انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

نیشنل اسٹیڈیم میں مہمان ٹیم کی حفاظت اور میچ کے پرامن انعقاد کے لیے سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔

اسٹیڈیم کے قریب سے گزرنے والے راستوں پر پولیس کا گشت جاری تھا جبکہ ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے اسے متبادل راستوں کی جانب موڑا گیا تھا۔

پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کی منسوخی کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 29 اور تیسرا دو اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

میچ کی منسوخی پر شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
میچ کی منسوخی پر شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

یاد رہے کہ سری لنکن ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ محدود اوور کی سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی حکام کے مطابق اس سیریز کے بعد پاکستان اپنی ہوم سیریز کسی اور ملک میں نہیں کھیلے گا۔

ادھر سکیورٹی کے حوالے سے سری لنکن کپتان لاہیروت ھریمانے نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

سرفراز احمد کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ کھیلنے والا بڑا ملک ہے، ہمارا ریکارڈ سب کے سامنے ہے۔

XS
SM
MD
LG