رسائی کے لنکس

راحت فتح علی کا نیا تحفہ، پاکستان میوزک انڈسٹری کے نام


راحت کا کہنا ہے کہ ان کی نئی البم اس پیار اور محبت کا پیغام ہے جو شاید کسی کی نظر لگنے سے کم ہونے لگا ہے۔ میری نئی البم اسی پیار اور محبت کی واپسی کے لئے دی جانے والی ایک پکار ہے

کراچی میں مئی کی شامیں بھی خوب گرم ہوا کرتی ہیں۔گزشتہ جمعہ کو بھی ایسا ہی ہوا. مگر ’موون پک‘ کے ’پول کنارے‘ جیسے ہی راحت فتح علی خان نے اپنے سُر چھیڑے موسم کی تمازت آپ ہی آپ خوشگوار ہوتی چلی گئی۔

موقع تھا راحت فتح علی خان کے نئے البم ’بیک ٹو لو‘ کے میڈیا پریمیئر کا۔ ویسے تو اس البم کو اپریل میں امریکہ میں ہونے والے ’آئیفا ایوارڈز‘ کے موقع پر ہی ریلیز کردیا گیا تھا۔ لیکن، پاکستان میں اس کا میڈیا پریمیر جمعہ کو کراچی کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں ہوا۔

بہت سے سجے سنورے اور کھلکھلاتے چہرے اس محفل میں شریک ہوئے۔جیسے تقریب میں اداکار مصطفی قریشی، بہروز سبزواری، عائشہ عمر، ماریہ واسطی، نواب حسن صدیقی، روبینہ قریشی اور حاجی حنیف۔

پوری محفل ہی موسیقی کی تازگی اور سروں کی گنگناہٹ سے بھرپور تھی۔ فیشن، فلم، ٹی وی اور کارپوریٹ سیکڑ کی ہر جانی مانی شخصیت اس سے خوب لطف اندوز ہوئی۔

خود راحت بھی اس موقع پر بہت خوش تھے۔ انہوں نے ’وائس آف امریکہ‘ سے بہت سی باتیں شیئر کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وائس آف امریکہ کا کام اس حوالے بہت منفرد ہے کہ وہ پاکستانیوں کی آواز امریکہ اور دنیا بھر تک پہنچا رہا ہے۔

راحت کا کہنا ہے کہ ان کی نئی البم ’بیک ٹو لو‘ دراصل اس پیار اور محبت کا پیغام ہے جو شاید کسی کی نظر لگنے سے کم ہونے لگا ہے۔ دراصل ’بیک ٹو لو‘ اسی پیار اور محبت کی واپسی کے لئے دی جانے والی ایک پکار ہے۔ اس البم کو انہوں نے پاکستان میوزک انڈسٹری کو ڈیڈیکیٹ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ میوزک انڈسٹری کے تحفظ اور استحکام کی جانب ایک مضبوط قدم ہوگا۔

راحت کا نیا البم 10خوبصورت اور مدھر گانوں کا مجموعہ ہے۔ کمپوزیشن اور میوزک ساحر علی بگا اور راحت علی خان کی مشترکہ کاوش ہے۔

البم میں شامل ڈوئٹ ’رم جھم‘ کو لکھا اور کمپوز کیا ہے میاں یوسف صلاح الدین نے اور اس میں راحت کے ساتھ آواز کا جادو جگایا ہے بھارت کی مشہور گلوکارہ شریا گھوشال نے۔

بھارتی موسیقار جوڑی سلیم۔ سلیمان نے بھی ایک گانے ’حبیبی‘ میں اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں۔
راحت فتح علی کا نیا تحفہ
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:31 0:00
XS
SM
MD
LG