باکسنگ کی دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی سابق امریکی باکسر محمد علی ایریزونا کے شہر فینکس کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔
74 سالہ سابق باکسر کو درجنوں میچوں میں ان کی شاندار کارکردگی کے باعث پوری دنیا میں سراہا جاتا رہا ہے لیکن ان کی شخصیت اور برجستہ کاٹ دار جملوں نے بھی ان کی شہرت میں اضافہ کیا۔
ان کے کہے ہوئے چند یادگار اور مشہور جملے درج ذیل ہیں۔
"عاجزی بہت ہی مشکل ہے جب آپ اتنے عظیم ہوں جتنا کہ میں۔"
میں عظیم ترین ہوں، میں نے یہ تب کہا جب مجھے اس کا ادراک بھی نہیں تھا۔"
"اگر میرا ذہن سوچ سکتا ہے اور میرا دل اس پر یقین کر سکتا ہے تو پھر میں یہ مقصد حاصل کر سکتا ہوں۔"
"تخیل نہ رکھنے والے شخص کے پَر نہیں ہوتے۔"
"رنگ کی بنیاد پر لوگوں سے نفرت کرنا غلط ہے، اور یہ معنی نہیں رکھتا کہ کونسا رنگ نفرت کر رہا ہے، یہ صریحاً غلط ہے۔"
"میں نے اپنی تربیت کے ہر ایک لمحے سے نفرت کی، لیکن میرا کہنا تھا کہ چھوڑنا نہیں، ابھی تکلیف برداشت کرو اور باقی زندگی ایک فاتح کی طرح گزارو۔"
"اگر کوئی شخص پچاس سال کی عمر میں بھی دنیا کو ویسا ہی دیکھتا ہے جیسے بیس سال کی عمر میں دیکھتا تھا، تو اس کا مطلب ہے کہ اس نے اپنی زندگی کے تیس سال ضائع کیے۔"
"شیخی وہ ہوتی ہے جب کوئی شخص ایسا کچھ کہے جسے وہ کر نہ کرسے، میں وہ کرتا ہوں جو میں کہتا ہوں۔"