رسائی کے لنکس

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے اقلیتی رکن پر حملہ


Quetta Hospital
Quetta Hospital

کوئٹہ میں بی این پی مینگل کے اقلیتی رکن بلوچستان اسمبلی ٹائسن جانسن سیاسی مخالفین کے مبینہ حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں ان کے علاوہ ان کے بھائی، بھتیجہ اور دو کارکن شدید زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل گروپ) کے بلوچستان اسمبلی کے رکن ملک نصیر شاہوانی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ٹائسن جانسن اپنی برادری کے لوگوں کے درمیان اراضی کے تنازعے کا تصفیہ کرانے کے لئے جرگہ کررہے تھے۔ اس موقع پر ان کے سیاسی مخالفین نے ان پر خنجر، لاٹھیوں اور چاقوں سے حملہ کیا۔

انھوں نے بتایا کہ حملے میں ٹائسن جانسن، ان کے بھائی، بھتیجہ اور دو کارکن زخمی ہوئے جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ ٹائسن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ لیکن ان کے بھائی اور بھتیجے کے سر پر چوٹیں آنے کی وجہ سے دونوں کی حالت نازک ہے۔ ڈاکٹر اُن کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ پولیس نے بتایا ہے کہ رپورٹ میں باپ پارٹی کے اقلیتی رہنما دنیش اور ان کے ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ ابھی تک کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

XS
SM
MD
LG