رسائی کے لنکس

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا


اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دئے گئے 158 رنز کے ہدف کو کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے مقررہ 20 اوورز کے اختتام سے 8 بالز پہلے ہی حاصل کر لیا اور یوں کوئٹہ کی ٹیم اسلام آباد کو ہرانے میں کامیاب ہو گئی۔ اس نے 161 رنز بنائے اور میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا۔

حالانکہ کوئٹہ کو میچ کے آغاز پر ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا کیوں کہ پہلی وکٹ کے روپ میں صرف سات رنز کے مجموعی اسکور پر پاٹل کی بال پر احمد شہزاد آؤ ٹ ہو گئے۔ اس کے بعد روسو 32 رنز کے مجموعی اسکور پر اپنا وکٹ گنوا بیٹھے۔

دوسری وکٹ لینے کا سہرا رومان رئیس کو ملا جو اس ایونٹ کا پہلا میچ کھیل رہے تھے۔ انہوں نے اپنی بال پر محمد سمیع کے ہاتھوں روسو کو کیچ کرایا۔

چھٹے اوور تک کوئٹہ کا اسکور 49 رنز تھا۔ واٹسن 19 اور عمر اکمل 16 رنز پر پر کھیل رہے ہیں۔ مجموعی اسکور 49 رنز تھا۔

نویں اوور کے اختتام پر اسکور دو وکٹس کے نقصان پر 71 رنز تھا۔ واٹسن 24 اور عمر اکمل 16 رنز بنا چکے تھے۔

94 رنز کے اسکور پر ڈیلپورٹ نے عمر اکمل کو اپنی ہی بال پر کیچ کر لیا اور یوں کوئٹہ کی تیسری وکٹ بھی گر گئی۔

عمر اکمل نے 28 بالوں پر تیز رفتار 44 رنز بنائے تھے جن میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد سرفراز احمد میدان میں آئے جبکہ ایک اوپنر واٹسن ابھی تک کریز پر موجود تھے اور 47 رنز پر کھیل رہے تھے۔

پندرہ اوورز کے اختتام تک کوئٹہ نے تین وکٹ کے نقصان پر 120 رنز بنا لئے تھے۔ واٹسن 54 اور سرفراز احمد چھ رنز پر کھیل رہے تھے۔

اٹھارہ اوور کے اختتام تک کوٹٹہ کے تین کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔ واٹسن 77 اور سرفراز احمد 11 رنز پر کھہل رہے تھے جبکہ کوئٹہ کو 14 گیندوں پر صرف 5 رنز درکار تھے۔

کوئٹہ مقررہ اوورز سے آٹھ بال پہلے ہی ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ واٹسن 81 رنز پر اور سرفراز احمد 15 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد کی جانب سے پاٹل، فہیم اشرف، رومان رئیس، پارنیل، محمد سمیع اور شاداب خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بالنگ کرائی۔ پاٹل، رومان ریس اور ڈلپورٹ نے ایک ایک وکٹ لی۔

میچ کی کچھ خاص باتیں

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی مجموعی طور پر یہ پانچویں کامیابی ہے جبکہ وکٹوں کے اعتبار سے دوسری بڑی فتح ہے۔

کوئٹہ نے اس سے قبل فروری 2016ء میں پی ایس ایل کے پہلے سیزن میں 8 وکٹوں سے اسلام آباد یونائٹیڈ کو شکست دی تھی۔

پی ایس ایل کے کسی بھی ایونٹ میں شین واٹسن کی جانب سے آج کے میچ میں بنایا جانے والا دوسرا بڑا انفرادی اسکور ہے۔ انہوں نے اس سے پہلے 2018ء میں کراچی کنگز کے خلاف ناقابل شکست 90 رنز بنائے تھے۔

اسلام آباد 8 وکٹ پر 157 رنز بنا کر آؤٹ
اس سے قبل اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم 157 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ اس طرح کوئٹہ کو میچ جیتنے کے لئے 158 رنز کا ہدف ملا۔

کھیل کے آغاز پر کوئٹہ نے ٹاس جیت کر پہلے اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسلام آباد یونائٹیڈ نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے رومان رئیس اور وائن پرنیل کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ کوئٹہ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کا آغاز اچھے انداز میں نہیں ہوا اور رونکی پہلی ہی بال پر سہیل تنویر کی بال پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

دوسرے اوپنر رضوان حسین بھی پانچ ہی رنز بنا سکے تھے کہ انہیں محمد نواز نے ایل بھی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔

شاداب خان کے ساتھ بھی قسمت نے وفا نہیں کی اور وہ بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے ۔

ڈلپورٹ کی جانب سے کچھ توقعات کی جارہی تھیں۔ وہ 20 بالوں پر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اب تک حسین طلعت ہی ایسے واحد بیٹسمین تھے جو سب سے زیادہ 30 نز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

آصف علی 16 اور فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے جبکہ ٹیم کا مجموعی اسکور 76 رنز پر پانچ کھلاڑی آؤٹ تھا جبکہ گیارہ اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا تھا۔

چھٹی وکٹ فہیم اشرف کی گری جنہوں نے ایک رن ہی بنایا تھا۔ انہیں فواد احمد کی بال پر احمد شہزاد نے کیچ کیا۔

چودہ اوور کا کھیل مکمل ہونے تک اسلام آباد یونائٹیڈ کا اسکور چھ وکٹ پر 99 رنز تھا۔

سولہ اوور کے اختتام تک اسلام آباد یونائٹیڈ کا اسکور 116 رنز تھا۔ آصف 36 اور پارنیل 19 رنز پر کھیل رہے تھے۔

سترہویں اوور کا کھیل جاری تھا کہ آصف 36 رنز پر ہی آؤٹ ہوگئے۔ انہیں سہیل تنویر نے آؤٹ کیا۔ کیچ شہزاد نے لیا ۔ اس طرح اسلام آباد کو 117 رنز پر ساتویں وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

اٹھارہ اوور تک اسمت پاٹل چار اور پارنیل 29 رنز بناکر کریز پر موجود تھے جبکہ ایک سو بتیس رنز کے مجموعی اسکور پر سات کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے ۔

پارنیل نے اپنی پرفارمنس سے ثابت کیا کہ انہیں آج کھلائے جانے کا فیصلہ بالکل درست تھا۔ آخری دو اوورز میں انہوں نے بہت تیزی سے رنز بنائے یہاں تک کہ باقی کھلاڑیوں کو پچھلے چھوڑ دیا لیکن اسی دوران جبکہ ان کا اسکور 41رنز تھا وہ کیچ آؤٹ ہوگئے اور یوں اسلام آباد کا آٹھواں کھلاڑی بھی آؤٹ ہوگیا۔

انیس اوور کے اختتام پر اسلام آباد یونائٹیڈ کا اسکور 144 رنز ہوچکا تھا جبکہ پارنیل کی جگہ محمد سمیع نے سنبھالی تھی۔

اسمت نے 15 اور محمد سمیع نے 2 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑی آخری تک آؤٹ نہیں ہوئے۔ یوں مقررہ 20 اوورز میں اسلام آباد کی ٹیم آٹھ وکٹ کے نقصان 157رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سہیل تنویر، غلام مدثر، محمد نواز، محمد عرفان، فواد احمد اور اسمت نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے بولنگ کی۔ سہیل تنویر نے چار فواد احمد نے تین اور محمد نواز نے ایک وکٹ لی۔

پوائنٹس ٹیبل
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اب تک دو میچز کھیلے ہیں۔ ایک میچ جیتا اور ایک ہارا ہے جس کے بعد اس کے دو 2 پوائنٹس ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں اس نے پشاور زلمی کو شکست دے کر 2 پوائنٹس حاصل کیے تھے۔

XS
SM
MD
LG