برطانیہ کی ملکہ الزبتھ-دوم اور دوسرے سینئر برطانوی شاہی خاندان کے افراد کی شہزادہ ہیری کے ساتھ اہم ملاقات ہوگی۔
ملاقات کا مقصد اس صورت حال کا جائزہ لینا ہے جس میں شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے کہا تھا کہ وہ شاہانہ زندگی ترک کرنے جارہے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہیری کے والد شہزادہ چارلس اوربھائی شہزادہ ولیم کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں جن کو بہتر بنانے کی غرض سے مذاکرات مشرقی برطانیہ میں واقع نجی سینڈریگرام اسٹیٹ میں ہوں گے۔
میگھن اس وقت کینیڈا میں مقیم ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ وہ ملاقات میں کانفرنس کال کے ذریعے شریک ہوں گی۔
یہ امید بھی کی جارہی ہے کہ وہ بحران کو ختم کرانے یا کسی سمجھوتے کے طے ہونے کے حوالے سے اہم کردارادا کریں گی۔
ہیری، میگھن اور ان کے بیٹے آرچی نے کرسمس کی چھٹیاں کینیڈا میں گزاریں تھیں جب کہ رواں ہفتے میگھن واپس کینیڈا چلی گئی تھیں۔
ملکہ برطانیہ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسائل پیچیدہ ہیں جن کے حل کرنے میں وقت لگے گا۔
فرانس کے خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورت کے مطابق طے پانے والی معاہدے کی رو سے ان امور پر بھی بحث ہوگی کہ ہیری اور میگھن کو شہزادہ چارلس کی جائیداد اوران کے شاہی لقب سے کتنی رقم حاصل ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم کو یقین ہے کہ ان کی شہزادہ ہیری کی راہیں الگ ہوچکی ہیں اور ان کی والدہ کی موت کے بعد بندھن توڑ دیئے گئے ہیں۔
ادھر ہیری اور میگھن کا کہنا ہے کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ ملکہ کی حمایت کرتے رہیں اور سینئر شاہی افراد کے ساتھ تعاون کریں۔
ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم گزشتہ روز سینڈریگرام کے چرچ گئی تھیں جہاں ان کے حامیوں نے ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
شہزادہ ہیری نے پچھلے سال انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے بھائی سے الگ ہو رہے ہیں جو تخت نشین ہونے کے بعد دوسرے نمبر پر تیزی سے مختلف راہ پر گامزن ہے۔
ہیری نے مئی 2018 میں امریکی اداکاہ میگھن سے ونڈسر کیسل میں شادی کی تھی اور ایک سال بعد بیٹے کی پیدائش کے بعد علیحدگی کے حوالے سے گفتگو کی تھی۔