رسائی کے لنکس

برطانیہ: کوئین الزبتھ کی تاج پوشی کی ڈائمنڈ جوبلی


برطانیہ: کوئین الزبتھ کی تاج پوشی کی ڈائمنڈ جوبلی
برطانیہ: کوئین الزبتھ کی تاج پوشی کی ڈائمنڈ جوبلی

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ نے پیر کے روز یہ اعزاز ہوا کہ ان کی تاج پوشی کو 60 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ان کی تاج پوشی کی ڈائمنڈ جوبلی کا آغاز رنگارنگ تقریبات سے ہوا۔

85 سالہ برطانوی ملکہ نے پیر کے روز تاج کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کا آغاز مشرقی انگلستان میں ایک دووے سے کیا، جس کی زیادہ تشہیر نہیں کی گئی تھی۔ ان تقریبات کا اختتام جون میں چار روز پر محیط بڑے پیمانے کی تقریبات سے ہوگا جن میں دریائے ٹیمز میں ایک ہزار کشتیوں پر مشتمل ایک قافلے کی پریڈ بھی شامل ہے۔

اتوار کے روز کوئین الزبتھ نے اپنے شوہر پرنس فلپ کے ہمراہ شدید برف باری میں گرجا گھر کی عبادت میں شرکت کی۔

دسمبر میں 90 سالہ پرنس فلپ کی ہارٹ سرجری ہوئی تھی۔

شاہی خاندان کے افراد ان ممالک میں جو دولت مشترکہ کا حصہ ہیں، ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات میں شرکت کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

دنیا کے 16 ممالک ایسے ہیں جو ملکہ الزبتھ کو اپنا سربراہ تسلیم کرتے ہیں۔

تاج پوشی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کے دوران کوئین الزبتھ اور پرنس فلپ اپنے دورے برطانیہ تک ہی محدود رکھیں گے۔

شہزادی الزبتھ کی تاج پوشی 6 فروری 1952ء میں ان کے والد کنگ جارج ہشتم کے انتقال کے بعد ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG