واشنگٹن —
روسی صدر ولادی میر پوٹن کا کہنا ہے کہ انکا ملک روس میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لیے ’ہر ممکن اقدام‘ اٹھائے گا۔
روسی صدر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سرمائی اولمپکس کے آغاز میں تین ہفتے رہ گئے ہیں۔ دوسری جانب روس میں ہونے والے ان سرمائی اولمپکس میں کسی دہشت گردانہ کارروائی کو بعید از قیاس نہیں قرار دیا جا رہا۔
روسی صدر نے سوچی میں سخت سیکورٹی کے اقدامات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، ’اولمپکس کے میزبان کے طور پر یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اولمپکس کے شرکاء اور اس موقعے پر آنے والے سیاحوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔ اور اس کے لیے ہم ہر ممکنہ اقدام اٹھائیں گے‘۔
صدر پوٹن اے بی سی چینل کے پروگرام ’دِس ویکز پروگرام‘ میں گفتگو کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ ِ خارجہ نے امریکی شہریوں کو سرمائی اولمپکس میں شرکت کرنے کے لیے سفری تنبیہہ جاری کی ہے اور کہا ہے کہ سرمائی اولمپکس دہشت گردوں کا ہدف ثابت ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ ماہ روس کے شہر وولگو گراڈ میں ہونے والے خود کش دھماکوں میں کئی افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے تھے۔ یہ دھماکے سوچی سے 650 کلو میٹر کے فاصلے پر وولگو گراڈ میں ہوئے تھے۔