بھارتی زیرِ انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پُلواما میں اتوار کو35سالہ مشتاق احمد میر کی ہلاکت کے بعد احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد مسلح پولیس نے لاٹھی چار ج کیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مشتاق میر حفاظتی دستوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، جب کہ پولیس اور فوج کے عہدے داروں کے مطابق شہری حفاظتی دستوں اور تین عدد محصور عسکریت پسندوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا، جِس کی زد میں آکر شہری کی ہلاکت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق، تینوں عسکریت پسند پلواما کے ایک گھر میں چھپے ہوئی تھے، جن پر فائر کھولا گیا لیکن وہ محاصرہ توڑ کر بچ نکلنےمیں کامیاب ہوگئے۔
مقبول ترین
1